ساگو دانہ رکھے توانا٬ کیا آپ فوائد جانتے ہیں؟

عام طور پر ساگو دانہ لوگوں کے درمیان پیٹ کی بیماری سے بچاؤ یا پھر بیمار اور کمزور بچوں کی خوراک کے حوالے سے جانا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ساگو دانہ ان تمام اجزاﺀ سے بھرپور ہوتا ہے جن کی ہمارے جسم کو اشد ضرورت ہوتی ہے- تاہم ساگو دانہ ایک انتہائی صحت بخش غذا ہے جبکہ لوگوں کی بڑی اکثریت اس کے قیمتی فوائد سے ناواقف ہے- ساگو دانہ کو اپنی خوراک میں شامل کرنے سے آپ کو کتنے فوائد حاصل ہوسکتے ہیں؟ آئیے ہم بتاتے ہیں!
 

image


پٹھوں کی افزائش اور مضبوطی:

ساگو دانہ میں پروٹین کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو کہ پٹھوں کی افزائش اور انہیں مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے- اس کے علاوہ ساگو دانہ شفایابی کے عمل کو بھی تیز بناتا ہے- اسی لیے ہر شخص کو ساگو دانہ ضرور اپنی غذا میں شامل رکھنا چاہیے-

image


ہڈیوں کی بہترین صحت:
ساگو دانہ وٹامن کے٬ کیلشیم اور آئرن سے بھی بھرپور ہوتا ہے اور یہ اجزاﺀ ہڈیوں کی صحت بہترین بنانے اور انہیں لچکدار بنانے کے حوالے سے انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں- اس کے علاوہ یہ اجزاﺀ توانائی کی سطح میں اضافے کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں- اسی وجہ سے ساگو دانہ ایسے بچوں کو کھلانا زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے جو بڑھنے کی ابتدائی عمر سے گزر رہے ہوں-

image


بلڈ پریشر:
ساگو دانہ پوٹاشیم پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے- یہ پورے جسم میں دورانِ خون کی سطح کو قابو میں رکھتا ہے- اس کے علاوہ یہ دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے-

image


توانائی میں اضافہ:
اگر آپ خود کو جسمانی طور پر فعال رکھنے کے خواہشمند ہیں تو اس کے لیے ساگو دانہ ایک بہترین غذا ہے- ساگو دانہ میں پائے جانے والے کاربو ہائیڈریٹس آپ کی توانائی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں- ایسے افراد جو اکثر سستی اور کاہلی کی شکایت کرتے ہیں انہیں ساگو دانہ ضرور کھانا چاہیے-

image


وزن میں اضافہ:
ساگو دانہ میں بھاری مقدار میں پائے جانے والے کاربوہائیڈریٹس وزن میں اضافہ بھی کرتے ہیں- اسی لیے ایسے افراد جو بہت زیادہ کمزور ہوں انہیں چاہیے کہ وہ اپنی غذا میں ساگو دانہ کو ضرور شامل کریں- ساگو دانہ ایک ایسی بہترین غذا ہے جس میں پائے جانے والے اجزاﺀ آپ کو ایک مناسب جسمانی وزن فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-

image


پیدائشی نقائص سے بچاؤ:
اجزاﺀ کی کمی اور غلط ادویات کا استعمال اکثر بچوں میں پیدائشی نقائص کا سبب بن جاتا ہے- ساگو دانہ میں پایا جانے والا فولک ایسڈ اور وٹامن بی 6 بجوں کی بہترین نشونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے- اسی وجہ سے ماہرین حاملہ خواتین کو ساگو دانہ کھانے کا مشورہ دیتے ہیں-

image


نظامِ ہضم کی بہترین کے لیے:
ہم سے اکثر افراد کو نظامِ ہضم کے مسائل کا سامنا رہتا ہے- ساگو دانہ آپ کو اپھارہ پن٬ قبض اور بدہضمی سے بچاتا ہے- اس کے علاوہ ساگو دانہ کولیسٹرول کی سطح کو بھی برقرار رکھتا ہے- ساگو دانہ میں پایا جانے والا فائبر قبض کی بیماری سے بچاؤ کے حوالے سے جادو کا کام کرتا ہے- قبض کی شکایت زیادہ تر بچوں میں پائی جاتی ہے لیکن انہیں ساگو دانہ کھلا کر اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے -

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Besides satiating your taste buds in Ramadan, sabudana or sago can also fulfill the nutritional needs of your body. From preventing digestive problems to a healthy bones, leave all your health problems to this starchy ingredient. Sabudana has a lot of health benefits and is gaining a lot of attention all around the world. Below are some healthy reasons to eat sabudana and how to reap the best from it.