ہم 21ویں صدی میں زندگی گزار رہے ہیں جس کا مطلب ہے کہ ہم
سائنسی اور طبی لحاظ سے انتہائی جدید ہوچکے ہیں- سائنس نے ہی دنیا میں
موجود چند ایسی مخلوق سے بھی پردہ اٹھایا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے کسی بھی
جاندار کو موت کے گھاٹ اتار سکتی ہیں- ہم بات کر رہے ہیں دنیا میں پائے
جانے والے انتہائی زہریلے جانوروں کی جو اپنے زہر سے صرف چند منٹوں میں
انسان کو بھی قتل کرسکتے ہیں- ہم یہاں جند زہریلے جانوروں کا ذکر کررہے ہیں
ان کا زہر 4 منٹ کے اندر کسی کو بھی موت کے حوالے کر سکتا ہے-
|
Poison Dart Frog
چمکدار رنگوں کا حامل یہ مینڈک انتہائی زہریلا ہے اور اس کا زہر انسان کو
ہلاک کرنے کے لیے کافی ہے- اس مینڈک کا تعلق وسطی اور جنوبی امریکہ سے ہے-
یہ مینڈک خطرہ محسوس ہوتے ہی اپنا رنگ بھی تبدیل کرلیتے ہیں- یہ خوفناک زہر
انہیں ان کیڑے مکوڑوں سے حاصل ہوتا ہے جنہیں یہ اپنی غذا کے طور پر کھاتے
ہیں- یہ مینڈک اپنا زہر دشمنوں پر پھینک کر انہیں اپنا نشانہ بناتے ہیں- |
|
Pufferfish
یہ مچھلی دنیا کے چند ممالک میں کھائی جاتی ہے جبکہ یہ اس وقت مہلک ثابت
ہوسکتی ہے جب اس مکمل پکایا نہ جائے اور نہ پکاتے وقت احتیاطی تدابیر
اپنائی جائیں- اس مچھلی کا زہر سانائیڈ سے بھی 1200 گنا زائد طاقتور ہوتا
ہے- یہ ایک مچھلی اپنے زہر سے 30 افراد کو قتل کرسکتی ہے- اس کے زہر سے
بچنے کے لیے یہی بہتر ہے کہ اس سے دور رہا جائے-
|
|
Pitohui Bird
یہ پرندہ دیکھنے میں جتنا خوبصورت لگتا ہے اس سے کئی زیادہ زہریلا ہے- یہ
پرندہ گوشت اور پودے دونوں ہی شوق سے کھاتا ہےجبکہ اس پرندے کی جلد اور پِر
زہر پر مشتمل ہوتے ہیں- یہ زہر اس پرندے کو شکاریوں سے محفوظ رکھتا ہے٬
چاہے وہ شکاری کوئی جانور ہو یا پھر انسان- اس پرندے کا تعلق New Guinea سے
ہے-
|
|
Taipan Snake
یہ زہریلا سانپ آسٹریلیا میں پایا جاتا ہے- یہ سانپ بہت برے ہوتے ہیں لیکن
انتہائی تیزی سے رینگنے کی صلاحیت رکھتے ہیں- آسٹریلیا میں یہ سانپ کئی
افراد کو ڈس چکے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد اموات واقع ہوچکی ہیں- یہ سانپ
چھوٹے جانوروں کو اپنی غذا بناتے ہیں جیسے کہ چوہے وغیرہ- ان سانپوں کا زہر
انتہائی طاقتور ہوتا ہے جو کہ انسان کے اعصابی نظام کو مفلوج کردیتا ہے اور
خون کو شریانوں کو بند کردیتا ہے-
|
|
Indian Red Scorpion
بچھوؤں کے بارے میں ایک حقیقت تو یہ ہے کہ یہ دنیا میں ایک طویل مدت سے
پائے جاتے ہیں- یہ دنیا کا سب سے مہلک ترین بچھو ہے- یہ بچھو بھارت کے کچھ
حصوں میں پایا جاتا ہے- اس بچھو کی جسامت ایک انگوٹھے کے جتنی ہوتی ہے جبکہ
اس کی 8 ٹانگیں ہوتی ہیں- یہ بجھو عموماً گھروں سے باہر ہی پائے جاتے ہیں
اور وہی لوگوں کو اپنا نشانہ بناتے ہیں-
|
|
Tunisian Fat-Tailed Scorpion
یہ بچھو تیونس میں پایا جاتا ہے اور اس کا شمار دنیا کے زہریلے ترین بچھوؤں
میں ہوتا ہے- اس بچھو کا زہر کسی بھی انسان کو صرف چند منٹ میں ہلاک کرنے
کی صلاحیت رکھتا ہے- اسی وجہ سے اس بچھو کو man killer بھی کہا جاتا ہے- یہ
4 انچ تک بڑا ہوسکتا ہے اور تیونس میں ہر سال درجنوں لوگ اس کے کاٹنے کی
وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں-
|
|
Stonefish
یہ دنیا کی ایک انتہائی زہریلی اور مہلک ترین مچھلی ہے جو کہ انڈو پیسیفک
کے سمندروں میں پائی جاتی ہے- یہ جسامت میں ضرور چھوٹی ہوتی ہے لیکن اس کا
زہر انتہائی طاقتور ہوتا ہے- اس مچھلی کی ریڑھ کی ہڈی زہر سے بھرپور ہوتی
ہے- ان سمندروں میں اس مچھلی کی 5 اقسام پائی جاتی ہیں اور یہ سب کی سب
زہریلی ہوتی ہیں- یہ مچھلیاں پوری رفتار کے ساتھ اپنے شکار پر حملہ آور
ہوتی ہیں-
|
|
Funnel-Web Spider
یہ مکڑی پورے آسٹریلیا میں پائی جاتی ہے اور یہ دنیا کی سب سے مہلک ترین
مکڑی ہے- اس مکڑی کے کاٹنے کے بعد انسان بہت تیزی سے موت کے منہ میں چلا
جاتا ہے- تاہم جدید سائنس نے اس مکڑی کے زہر کا تریاق حاصل کرلیا ہے- اس
مکڑی کے زہر کی بھی کئی اقسام ہوتی ہیں لیکن زیادہ تر اقسام شدید جسماںی
مسائل کا سبب بنتی ہیں- اس مکڑی کے کاٹنے انسان شدید درد کا شکار بن جاتا
ہے- |
|