روحانی علاج ؟ذرا ٹہریئے

روحانی علاج سے متعلق چند ضروری گذارشات
السلام علیکم محترم قارئین

ہماری ویب پر میری آج آمد کی وجہ ایک میسج ہے جو مجھے گزشتہ دنوں موصول ھوا۔ جس میں روحانی علاج کے نام پر لوٹے جانے کی ایک حالیہ دلخراش داستان موجود ہے۔ سچی بات یہی ہے کہ،، اگر وہ میسج مجھے موصول نہ ہوتا تو میں شائد موبائیل پر یہ تحریر بھی نہ لکھ پاتا۔ اگرچہ اس موضوع پر میرے بلاگ پر تحاریر موجود ہیں۔ لیکن حالیہ میسج میں جس مسئلہ کی طرف نشاندہی کی گئی ہے۔ وہ اپنے لئے ایک علیحدہ تحریر کا متقاضی ہے۔

کوئی بھی ذی ہوش انسان روحانی علاج کی افادیت سے انکار نہیں کرسکتا کہ ،، جس طرح ہمارے فزیکل جسم کو علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔ بعینہ ہمارے روحانی جسم اور فزیکل جسم کو بھی روحانی علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔

لیکن بدقسمتی سے جس طرح ہمارے معاشرے میں جسمانی ڈاکٹرز کو باقاعدہ یونیورسٹیوں میں تعلیم دینے کے بعد ڈگری جاری کی ہے۔ اس طرح کا کوئی باقاعدہ اصول یا اسناد کا سلسلہ روحانی علاج کیلئے نہیں اپنایا جاسکا۔ جس کی وجہ سے عوام اصلی یا جعلی روحانی معالجین میں فرق نہیں کرپاتے۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہزاروں ایسے لوگ بھی اس فیلڈ میں موجود ہیں۔ جنہیں سرے سے روحانی علاج کے اصول معلوم ہیں نہ ہی وہ روحانی علاج کی اصلاحات سے واقف ہیں۔۔۔۔ بس روحانی علاج سے متعلق دو چار کتابیں پڑھ لیں۔ اور شوشل میڈیا پر مفت کا کلینک اسٹارٹ ھوگیا ۔

ابتداء میں یہ علاج معالجہ کا کھیل صرف تفریح یا اپنی قابلیت کے اظہار یا خود کو منوانے کیلئے شروع کیا جاتا ہے۔ لیکن پھر شیطان و نفس معالج کے گرد دھیرے دھیرے جال بننا شروع کردیتے ہیں۔ جس کے بعد اکثر ایسے معالجین جنہیں حقیقی روحانی اجازت اور اس علاج کے شرعی پہلو کا علم ہی نہیں ہوتا۔ وہ نفسانی خواہشات کے دام فریب کا شکار ہوجانے کے بعد باقاعدہ اس شعبہ کو ناصرف اپنی آمدنی کا ذریعہ بنالیتے ہیں۔ بلکہ نفسانی شہوات کے غالب آنے کی صورت میں کئی خواتین کی عزت و آبرو تک سے کھیل جاتے ہیں۔

اس قسم کی ڈھیروں شکایات راقم کو گاہے بگاہے موصول ہوتی رہتی ہیں۔ لہذا اس سلسلے میں یہ فقیر چند گذارشات پیش کرنا چاہتا ہے۔

نمبر 1 عمومی طور پر روحانی علاج کیلئے مریض اور اسکی والدہ کے نام کی ضرورت پیش آتی ہے۔ یا شہر و محلہ کی۔ ۔۔

خواتین کو چاہیئے کہ ایسی صورت میں پہلے خوب چھان پھٹک کے بعد ہی معالج سے رابطہ گھر کے مرد حضرات کے ذریعہ سے کریں۔

نمبر 2 اگر مجبوری ھو کہ گھر کے مرد حضرات دلچسپی نہیں لیتے اور آپ کو انٹرنیٹ پر شوشل میڈیا کا سہارا لینا پڑے تو کم از کم اتنا ضرور کریں۔

الف۔ اپنی اوریجنل آئی ڈی سے لکھنے کے بجائے ایک فرضی آئی ڈی بنالیں۔
ب ۔ چاہے معالج کتنا ہی اصرار کرے ۔ اپنا ٹیلیفون یا موبائیل نمبر نہ دیں۔۔۔۔ نہ ہی شناختی کارڈ نمبر دیں۔

ج ۔گھر کا مکمل ایڈریس قطعی نہ دیں۔ نہ ہی اپنی تصاویر دیں۔

د ۔اگر روحانی علاج کیلئے معالج گھر یا مطب طلب کرے تو ہرگز نہ جائیں۔ کیونکہ روحانی علاج کیلئے ننانوے فیصد مریضوں کو ملاقات کی چنداں ضرورت نہیں ہوتی۔ ایک قابل روحانی معالج ہزاروں میل کا فاصلہ ہونے کے باوجود ، جادو ، جنات ، اور نظر بد کا علاج کرسکتا ہے۔ یا وظیفہ بتا سکتا ہے۔

نمبر 3 ۔ کوشش کریں کہ شوشل میڈیا کیبجائے روحانی علاج کیلئے کسی اچھی شہرت کے مفتی یا عالم دین سے رجوع کریں۔ کیونکہ علمائے کرام خود بھی خواتین سے بالمشافہ ملاقات کے مضمرات کو بہتر جانتے ہیں۔ اس لئے وہ خواتین سے ملاقات کو پسند نہیں کرتے۔
ishrat iqbal warsi
About the Author: ishrat iqbal warsi Read More Articles by ishrat iqbal warsi: 202 Articles with 1095621 views مجھے لوگوں کی روحانی اُلجھنیں سُلجھا کر قَلبی اِطمینان , رُوحانی خُوشی کیساتھ بے حد سکون محسوس ہوتا ہے۔
http://www.ishratiqbalwarsi.blogspot.com/

.. View More