ایپل نے اپنا نیا موبائل آئی فون 7 متعارف کروا دیا ہے
اور اس نئے آئی فون میں ہیڈ فون جیک ختم کردیا گیا ہے- آئی فون 7 گزشتہ روز
سان فرانسسکو میں منعقد ہونے والی کمپنی کی نئی مصنوعات کی سالانہ تقریبِ
رونمائی میں متعارف کروایا گیا ہے-
|
|
ایپل کے مطابق نئے آئی فون میں صارف ہیڈ فون منسلک کرنے کے لیے چارجنگ پورٹ
کو ہی استعمال کرے گا- تاہم ایپل کی جانب سے آئی فون 7 کے ساتھ ایک ایسا
ایڈاپٹر بھی فراہم کی کیا گیا ہے جس کی مدد سے پرانے ہیڈ فون کو بھی نئے
آئی فون میں منسلک کیا جاسکتا ہے-
آئی فون 7 کو دھول مٹی اور پانی سے محفوظ بنانے کے لیے انقلابی اقدامات کیے
گئے ہیں- یہ فون اگر آدھے گھنٹے تک بھی ایک میٹر گہرائی کے حامل پانی میں
ڈوبے رہے تو اسے کچھ نہیں ہوگا-
نئے فون میں طاقتور کیمرہ متعارف کروایا گیا ہے اور آئی فون 7 پلس کے پچھلے
حصے میں دو عدسوں والا کیمرہ لگایا گیا ہے جو مختلف فوکل لینتھس پر تصویر
کھینچ سکے گا۔
تقریب میں ایپل کے وائر لیس ائیر فون بھی متعارف کروائے گئے ہیں جن کا نام
ایئرپوڈز رکھا گیا ہے- اس کے علاوہ اس موقع پر ایپل واچ کا نیا ماڈل بھی
متعارف کروایا گیا ہے-
|
|
نئی ایپل واچ تیراکی کے دوران بھی استعمال کی جاسکتی ہے کیونکہ یہ پانی میں
50 میٹر کی گہرائی تک کام کرسکتی ہے- نئی ایپل واچ کی نمایاں خصوصیات میں
جی پی ایس ٹریکر، مزید طاقتور پروسیسر اور زیادہ روشن سکرین شامل ہیں۔
|