نیم گرم پانی پینے کے حیران کن فوائد

ہم اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ پانی پینا ہماری زندگی کے لیے کتنا ضروری ہے؟ اور اسی لیے اکثر ڈاکٹر صحت مند زندگی کے لیے زیادہ پینا پینے کا مشورہ بھی دیتے ہیں- لیکن کیا آپ اس بات سے واقف ہیں کہ صرف ٹھنڈا پانی ہی نہیں بلکہ نیم گرم پانی پینا بھی ہمیں متعدد حیران کن فوائد پہنچا سکتا ہے؟ نیم یا ہلکا گرم پانی جو آسانی سے پیا جاسکے وہ ہمیں کتنے فوائد پہنچا سکتے ہیں؟ آئیے ہم آپ کو اپنے آج کے آرٹیکل کے ذریعے بتاتے ہیں:
 

image

1- نیم گرم پانی صحت مند میٹابولزم کی بحالی کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے- اگر وزن میں کمی چاہتے ہیں تو نیم گرم پانی پیجیے- اپنے میٹابولزم کو فعال رکھنے کے لیے روزانہ صبح ایک مگ نیم گرم پانی میں لیموں کا رس ملا کر پیجیے-

2- نیم گرم پانی پینے سے آپ کے ناک اور گلے میں پیدا ہونے والی رکاوٹیں دور ہوجاتی ہے- اس کے علاوہ نیم گرم پانی آپ کو نزلہ٬ کھانسی اور گلے کی خراش سے بھی محفوظ رکھتا ہے- نیم گرم پانی آپ کی سانس کی نالی کو بھی آرام پہنچاتا ہے-
 

image


3- ایسی خواتین جنہیں حیض یا ماہواری کے دوران مختلف درد اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہیں بھی نیم گرم پانی پینا چاہیے- یہ مخصوص ایام میں پیدا ہونے والی تکالیف کو کم کرتا ہے اور جسم کو سکون پہنچاتا ہے-

4- نیم گرم پانی کا استعمال جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج کا باعث بنتا ہے- جب آپ نیم گرم پانی پیتے ہیں تو آپ کے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے اور آپ کو پسینہ آتا ہے جس کے ساتھ ہی آپ کے جسم موجود زہریلے مادے خارج ہوجاتے ہیں- نیم گرم پانی لیموں کا رس شامل کر کے پینے سے آپ کو بہتر نتائج حاصل ہوسکتے ہیں-

5- نیم گرم پانی پینا آپ کو قبل از وقت بوڑھا ہونے سے بچاتا ہے- سب سے پہلے یہ جسم میں موجود ان زہریلے مادوں کو ضائع کرتا ہے جو آپ کو تیزی سے بوڑھا کر رہے ہوتے ہیں- اس کے بعد آپ کی جلد کے خلیوں کو مرمت کرتا ہے اور اسے لچکدار بناتا ہے- نیم گرم پانی پینے سے آپ کی جلد خوبصورت اور ہموار ہوجاتی ہے-
 

image

6- اگر آپ خوبصورت اور چمکدار بال چاہتے ہیں تو پھر نیم گرم پانی پینا شروع کردیجیے- یہ آپ کے بالوں کی جڑوں کو توانائی بخشتا ہے جس کی بدولت آپ کے بال مضبوط اور صحت مند ہوجاتے ہیں- اس کے علاوہ نیم گرم پانی پینے سے آپ کے بال خشکی سے بھی محفوظ رہتے ہیں-

7- نیم گرم پانی آپ کے خون کی گردش کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ بھی کرتا ہے جو کہ آپ کے اعصابی نظام کے لیے بہترین ہے- اس عمل سے آپ کے مسلز بھی حرکت میں رہتے ہیں اور ان میں مضبوطی آتی ہے-
 

image

8- اگر آپ کیل مہاسوں سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو پھر ضرور نیم گرم پانی پینا شروع کردیں- یہ پانی جسم میں موجود ان تمام انفیکشن کا خاتمہ کردیتا ہے جو چہرے پر نکلنے والے کیل مہاسوں کا باعث بن سکتے ہیں-

9- نیم گرم پانی کا استعمال نظامِ ہضم کے لیے بھی بہترین ہے- کھانے کے بعد ٹھنڈا پانی پینے سے آپ کے کھانے میں موجود تیل درست انداز میں ہضم نہیں ہوسکتا- یہ تیل آپ کی آنتوں کے ساتھ رہ کر آپ کو کینسر کا مریض بنا سکتا ہے- اس لیے کوشش کیجیے کہ کھانے کے دوران یا بعد میں نیم گرم پانی پئیں جو نظامِ ہضم کے لیے مددگار ثابت ہوگا-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

It’s a common knowledge that water is necessary for our continued survival. We are recommended to drink around 8 glasses of water a day. However, health benefits are not exclusive to cold water only, as drinking warm water also has its advantages. Here are some surprising benefits of consuming hot water.