صراط المستقیم پارٹ ون

چھاپ تلک سب چھینی رے
مجھے سے نینا ملائی کے
نینا ملائی کے نینا ملائی کے

پیروں میں گھنگرو پہنے وہ اس گانے کی لے پر تھرک رہا تھا ۔۔۔۔۔ گرو اور اس کے ساتھی اس کے گرد گھیرا ڈالے اسے ناچتا دیکھ رہے تھے ۔۔۔۔ گرو جی اور اس کے دو خاص جھولا ٹائیپ پلنگ پر بیٹھے تھے ۔۔۔ باقی سارے نیچے بچھی سستی سی قالین پر بیٹھے اسے گانے پر خوبصورتی سے تھرکتا دیکھ رہے تھے ۔۔۔۔۔ یہ خواجہ سراؤں کے گرو کا گھر تھا ۔۔۔۔ آس پاس جتنے گھر تھے وہ بھی سب انہی تیسری صنف سے تعلق رکھنے والوں کے تھے ۔۔۔۔ یہ پوری گلی ہی خواجہ سراؤں کی تھی ۔۔

واہ شیلا کیا ناچی ہے توُ ۔۔۔۔۔ کمال کردیا ۔۔۔۔

گانا ختم ہوتے ہی جیسے ہی اس کا ناچ ختم ہوا تو گرو جی بول اٹھی ۔۔۔۔

شکریہ گرو جی ۔۔۔ سب آپ ہی کا سکھایا ہوا ہے ۔۔۔۔ کریڈٹ تو آپ کو جاتا ہے ۔۔۔۔۔

وہ آہستہ سے بولا تھا ۔۔۔۔

ہاں مگر سکھایا تو میں نے ان نکمیوں کو بھی بہت کچھ ہے ۔۔۔۔

یہ کہتے ہوئے نیچے بیٹھی ریما نامی بجڑے کو ایک دھموکا دیا تھا ۔۔۔۔۔

ہائے گرو جی ۔۔۔ مرگئی میں ۔۔۔۔ اب ذرا سا ناچوں تو سانس پھولجاتی ہے میری تو اس میں میرا کیا قصور ۔۔۔۔۔

اس لئے تو کہتی ہوں کے بھینسے کی طرح چرنا چھوڑ دے ۔۔۔۔ جُسا دیکھا ہے ۔۔۔۔ کھا کھا کر بھینس بن گئی ہے پوری کی پوری ۔۔۔

گرو جی کی بات پر سب ہی کھی کھی کرنے لگیں تھین ۔۔۔۔ مگر شیلا سپاٹ چہرا لئے سر جھکائے کھڑی تھی ۔۔۔۔۔

اچھا جاؤ شیلا ۔۔۔ تم تھک گئی ہوگی ۔۔۔ مگر کل اچھے سے تیار ہونا ۔۔۔۔ میں تمہارے لئے بہت خوبصورت بوتک کا سوٹ لائی ہوں وہ پہنا ہے ۔۔۔ چودھری صاحب کی حویلی جانا ہے یاد ہے نا ۔۔۔۔۔

جی !

وہ اتنا ہی بولا تھا اور اجازت ملتے ہی تیزی سے باہر نکل گیا ۔۔۔۔۔۔ گرو جی کے گھر سے نکل کر دو گھر چھوڑ کر اس کا مکان تھا جہاں وہ شبنم نامی ایک ہجڑے کے ساتھ رہتا تھا ۔۔۔۔ جو اس کے لئے ماں بھی تھا اور باپ بھی ۔۔۔۔۔ دروازہ کھلا تھا ۔۔۔ وہ کھلے دروازے سے اندر داخل ہوا تھا تو سامنے پڑی چارپائی پر شبنم کو تین چار تکیوں سے ٹیک لگائے حقہ پیتے دیکھا ۔۔۔۔۔۔

تم پھر شروع ہوگئے ابا ۔۔۔ ڈاکٹر نے منع کیا ہے نا تمہیں ۔۔۔۔

وہ نکڑ والا ڈاکٹر ۔۔۔۔ جالی ہے سالا ۔۔۔۔۔ تم اس کی باتوں میں آگئیں ۔۔۔۔۔

وہ کھوُ کھوُ کرتے ہوئے بولی تھی ۔۔۔

کھانسی تمہاری رک نہیں رہی اور جو تمہارے حقے کے خلاف بولے تم اسے اپنا دشمن سمجھ لیتے ہو ۔۔۔۔۔

تمہیں کبھی کچھ بولا ہے ۔۔۔ تم سے زیادہ تو کوئی پیچھے نہیں پڑا میرے حقے کے ۔۔۔۔

پھر بھی کمبخت منہ کو ایسی لگی ہے کہ چھوٹتی ہی نہیں ۔۔۔ ایسی ہی بات ہے نا ۔۔۔۔

وہ شبنم کو چھیڑتے ہوئے بولا تھا ۔۔۔۔ اور شبنم نے اس کی بات کے جواب میں برا سا منہ بنا یا تھا ۔۔۔۔۔ اور پھر دوبارہ سے حقہ گُڑ گڑانے لگا ۔۔۔۔۔۔ وہ اسے وہیں صحن میں چھوڑ کر اندر اپنے کمرے میں آگیا اور ڈریسنگ ٹیبل جس پر پرفیومز کی دو تین بوٹلز اور خواتین کے میک اپ کا سامان قرینے سے رکھا ہوا تھا ۔۔۔ اس کے سامنے آکر کھڑا ہوگیا تھا اور خود کو آئینے میں دیکھنے لگا ۔۔۔۔۔ سرخ لپسٹک سے لتھڑے ہونٹ ۔۔۔۔ اور کاجل سے مزین بڑی بڑی نیلی آنکھیں ۔۔۔ اور خوبصورت نین نقش ۔۔۔۔ وہ چپ چاپ خود کو دیکھتا رہا زنانہ کپڑوں میں وہ بالکل عورت لگ رہا تھا ۔۔۔۔ پھر آہستہ سے سر پر پہنی وک اتاری تھی اس نے ۔۔۔۔۔ اور پھر چپ چاپ کمرے سے ملحق باتھروم میں گھس گیا ۔۔۔ تھوڑی دیر بعد جب وہ غسلخانے سے باہر نکلا تو میک اپ سے عاری چہرہ اب ایک نوجوان مرد کا چہرہ لگ رہا تھا اس نے الماری سے مردانی کرتا شلوار نکالا تھا اور پھر تھوڑی ہی دیر میں مردانہ لباس پہن کر وہ ایک مکمل مرد د لگ رہا تھا ۔۔۔۔ تھوڑی دیر میں وہ اپنے پلنگ پر اپنے کورس سے متعلق درسی کتاب کھولے اس کا مطالعہ کرنے لگا تھا ۔۔۔۔ کچھ دنوں بعد اس کے سمسٹرز اسٹارٹ ہونے والے تھے ۔۔۔۔ وہ ذہین تھا اور شبنم کی خواہش تھی کہ وہ پڑھ لکھ کر ایک اچھا انسان بنے ۔۔۔۔ اور گرو جی کو بھی کوئی اعتراض نہیں تھا وہ خود بھی ایم اے پاس تھی ۔۔۔۔۔

××××××××××××××××××××××××

سر ابرار جب کلاس روم میں داخل ہوئے تو سارے لڑکے لڑکیوں کو آپس میں چٹ چاٹ شورو غل کرتے پایا ۔۔۔۔ سوائے اس کے ۔۔۔۔ وہ سر جھکائے بیٹھا بزنس اینڈ مینیجمنٹ کی کتاب کھولے اسے پڑھنے میں محو تھا ہمیشہ کی طرح ۔۔۔۔
وہ کلاس کا سب سے ذہین اسٹوڈنٹ تھا ۔۔۔۔ اور تمام اساتذہ کا پسندیدہ اسٹوڈنٹ بھی۔۔۔۔۔ کورس سے ریلیٹڈ گفتگو ہو یا جرنل نولیج سے ریلیٹڈ ادبی گفتگو وہ ہر موضوع پر با آسانی بات کر لیتا تھا ۔۔۔ بس صرف کلاس کی حد تک ورنہ اسے انہوں نے کسی دوسری قسم کی ایکٹیویٹیز میں دلچسپی لیتے نہیں دیکھا تھا ۔۔۔۔

میں نے جو ایک ہفتہ پہلے اسائینمنٹ دیا تھا آج اسے سبمٹ کرانے کی آخری ڈیٹ ہے ۔۔۔۔ پلیز اپنے اپنے اسائینمنٹس نکال لیں ۔۔۔۔۔

یہ کہہ کر پھر وہ باری باری سب کے پاس آکر اسائینمنٹس کلیکٹ کرنے لگے ۔۔۔۔ جب اس کے قریب پہنچے تو اس نے بھی ایک خوبصورت سی فائیل انکی طرف بڑھا دی ۔۔۔۔ سب کو پتا تھا کہ اس کا اسائینمنٹ اس بار بھی بازی لے جائے گا ۔۔۔۔

×××××××××××××××××××

اکسکیوزمی سر !

وہ جو کلاس سے نکل کر اسٹاف روم کی طرف قدم بڑھا چکے تھے ۔۔۔ اس آواز پر رک کر پلٹ کر دیکھا تھا ۔۔۔۔

یس !

سر میں کل یونیورسٹی نہیں آسکونگا ۔۔۔۔ میرے بابا کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے ۔۔۔۔

وہ ان کی طرف چھٹی کی درخواست والا لفافہ بڑھاتے ہوئے بولا تھا ۔۔۔۔۔

یہ آپ آفس میں جمع کرادیں ۔۔۔۔ اللہ آپ کے والد کو صحت دے آمین ۔۔۔

یہ کہہ کر وہ آگے بڑھ گئے تھے ۔۔۔

××××××××××××××××

جاری ہے ۔۔۔۔۔
farah ejaz
About the Author: farah ejaz Read More Articles by farah ejaz: 146 Articles with 214997 views My name is Farah Ejaz. I love to read and write novels and articles. Basically, I am from Karachi, but I live in the United States. .. View More