فرانس٬ اٹلی٬ امریکہ اور تھائی لینڈ کا شمار دنیا کے
مقبول ترین ممالک میں کیا جاتا ہے اور ہر سال لاکھوں سیاح ان ممالک موجود
سحر انگیز اور خوبصورت٬ دلچسپ یا تاریخی مقامات کی سیر کو جاتے ہیں- لیکن
متاثر کن مقامات٬ منفرد عمارات٬ سانسیں روک دینے والی قدرتی خوبصورتی اور
شاندار ساحل صرف دنیا کے مقبول ترین ممالک میں ہی نہیں پائے جاتے بلکہ چند
غیر معروف ممالک بھی ایسے کئی مقامات کے مالک ہیں جہاں وقت گزارنا ہمیشہ کے
لیے یادگار بن سکتا ہے- یہاں دنیا کے چند ایسے ہی ممالک کا ذکر کر رہے ہیں
جن کے مختلف مقامات سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرسکتے ہیں- ان ممالک میں
چند ایسے ملک بھی شامل ہیں جن کے نام سے بیشتر دنیا واقف ہے لیکن پھر بھی
ان کی خوبصورتی دنیا کے اکثر سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہے-
|
Nauru
یہ رقبے کے لحاظ سے دنیا کا تیسرا سب سے چھوٹا ملک ہے جو کہ سینٹرل پیسیفک
میں واقع ہے- تاہم یہ چھوٹا سا ملک حیرت انگیز سمندری زندگی رکھتا ہے- یہاں
کے سمندر میں بہت بڑی تعداد میں رنگین مرجان پائے جاتے ہیں- اس کے علاوہ اس
ملک کے سمندری ساحل بھی انتہائی شاندار ہیں- یہ سمندری ساحل سکوبا ڈائیونگ٬
اسنورکلنگ اور دیگر پانی کے کھیلوں کے حوالے سے بہترین قرار دیے جاتے ہیں- |
|
Liechtenstein
اس مقام کو زیادہ تر سیاح اس کے محل وقوع کی وجہ سے نہیں جانتے- یہ ملک ایک
چھوٹی سی چوٹی پر واقع ہے جسے جرمنی٬ سوئٹزر لینڈ اور آسٹریا نے گھیر رکھا
ہے- تاہم اس بلند و بالا مقام سے اردگرد موجود پہاڑوں اور تاریخی قلعوں کا
شاندار نظارہ کیا جاسکتا ہے- اور یہ دنیا کے سب سے صاف اور شفاف آب و ہوا
اور ماحول کے حامل ممالک میں سے ایک ہے-
|
|
Kyrgyzstan
اس ملک کی تاریخ 2 ہزار سالوں پر محیط ہے اور یہاں کئی قسم کی ثقافتیں اور
سلطنیں پائی جاتی ہیں- یہ ملک ناقابلِ یقین حد تک خوبصورت ہے جبکہ اسے
ہائیکنگ٬ اسکائنگ٬ کیمپنگ٬ ٹریکنگ اور گھڑ سواری کے حوالے سے بھی ایک
بہترین ملک قرار دیا جاتا ہے- اس ملک کی سرزمین سحر انگیز نظاروں کی مالک
ہے-
|
|
Malta
صرف 316 اسکوائر کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا یہ ملک دنیا کے سب سے چھوٹے
ممالک میں سے ایک ہے- لیکن یہ ملک تاریخ کے حوالے سے ایک امیر ترین ملک ہے-
یہاں کئی منفرد تعمیراتی یادگاریں اور ایسے مقامات موجود ہیں جو عالمی
ثقافتی ورثے میں شامل ہیں- اس ملک کی آب و ہوا گرم ہے لیکن یہاں کے ساحل
انتہائی خوبصورت ہیں-
|
|
Brunei
برونائی اپنے بلند ترین جی ڈی پی کے ساتھ دنیا کا ایک جدید ترین اور ترقی
یافتہ ملک ہے - برونائی ایک دلچسپ سرزمین ہے اور اس کی شہرت کی ایک بڑی وجہ
اس ملک میں موجود انتہائی دلکش اور متاثر کن تعمیرات ہیں-
|
|
Vanuatu
یہ غیر معروف لیکن شاندار نظاروں کا حامل ملک جنوبی بحرالکاہل میں واقع ہے-
اس ملک کی آبادی صرف ڈھائی لاکھ افراد پر مشتمل ہے- یہاں کے ساحل پرکشش ہیں
جبکہ پانی انتہائی صاف اور شفاف ہے- اس ملک کی ثقافتی روایات بھی دلچسپ ہیں
جبکہ یہاں کے کھانے لذیز ہیں-
|
|
Georgia
یہ خوبصورت اور سحر انگیز نظاروں کا حامل ملک مغربی ایشیا اور مشرقی یورپ
کے کراس روڈ پر واقع ہے اور ایڈونچر کے شوقین کے افراد کے لیے کسی جنت سے
کم نہیں ہے- اس ملک میں پائے جانے والے بلند و بالا پہاڑ٬ پیچیدہ غاروں کا
سلسلہ٬ بلند و بالا گلیشیر اور خوبصورت جھیلیں دیکھنے سے تعلق رکھتی ہیں-
|
|
Lesotho
جنوبی افریقہ یقیناً ایک مقبول ترین اور بڑے پیمانے پر سیاحوں کی میزبانی
کرنے والا ملک ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس کے اندر بھی ایک اور ملک
موجود ہے جسے Lesotho کے نام سے جانا جاتا ہے- اس ملک کی آبادی 2 ملین
افراد پر مشتمل ہے- تاہم اس افریقی ملک کی سرزمین جنگلی حیات سے بھرپور ہے- |
|