سیاحت تفریحی, فرحت بخشانہ،صحت افزائی، اطمینان بخشی یا
قدرتی نظاروں کو دیکھنے کے مقاصد کے لئے سفر کو کہتے ہیں۔ سیاحت سے مختلف
ثقافتوں اور خطوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع
ملتا ہے اور مختلف اچھی چیزیں ایک معاشرے سے دوسرے میں رائج ہوجاتی
ہیں۔سیاحت کے مختلف اقسام ہیں جیسے قدرتی نظاروں کو دیکھنے والا سیاحت،
مذہبی سیاحت جس میں لوگ مختلف مذہبی جگہوں کو دیکھنے جاتے ہیں،تاریخی سیاحت
جس میں لوگ آثار قدیمہ وغیرہ دیکھتے ہیں۔
دنیا بھر میں 27 ستمبر کو سیاحت کا عالمی دن منایا جا تا ہے ۔ سیاحت کا یہ
عالمی دن ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی ایگزیکٹیو کونسل کی سفارشات پر جنرل
اسمبلی کی قرارداد کے مطابق منایا جاتا ہے ۔ یہ دن 27ستمبر1970 ء سے ہر سال
بھر پور طریقے سے منایا جاتا ہے ۔سیاحت کا مطلب کیا ہے ؟سیاحت سفر کو ہی
کہتے ہیں ۔ہم بہت سے مقاصد کے لیے سفر کرتے ہیں ۔سفر یا سیاحت میں تفریحی
سفر،سرمائی سیاحت،عوامی سیاحت، صفاتی سیاحت ،طبی سیاحت ،ثقافتی سیاحت ،مذہبی
سیاحت ،جغرافیائی سیاحت ،سمندری سیاحت ،جنگلی حیات سیاحت، اس کے علاوہ جس
مقصد کے لیے سیاحت کی جاتی ہے وہی نام دیا جاتا ہے ۔سیاحت کا علم سے گہرا
تعلق ہے ،اس کے علاوہ یہ مختلف تہذیبوں کو قریب لانے کا باعث بنتی ہے ۔اس
لیے عالمی سطح پر روز بروز سیاحت کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سیاحت ایک
مقبول عالمی تفریحی سرگرمی بن چکی ہے۔
|