قارئین !ایک زمانہ تھا کہ ہمارے آباؤ اجداد دیسی گھی کا
ہی استعمال کرتے تھے اسی لئے ان کی صحت دیکھنے کے قابل ہوتی تھی لیکن آج کل
دیسی گھی کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے اور عام طور پر خالص گھی کا بھی
فقدان ہے۔
|
|
ہو سکتا ہے کہ جسے ہم دیسی گھی سمجھ رہے ہوں وہ ہمارے لئے بجائے فائدے کے
نقصان کا باعث بن جائے۔اگر آپ خالص دودھ لے کر گھر میں دیسی گھی تیار کریں
تو یقیناً یہ فائدہ مند ہی ہوگا ۔اس کا مختصراً طریقہ آپ کو بتا دیتا ہوں۔
آپ روزانہ دودھ تو لیتے ہوں گے دودھ کو گرم کریں اور اس کو تھوڑا نیم گرم
ہونے دیں اس پر بالائی جمنا شروع ہو جائے گی اب اس بالائی کو روزانہ اتارتے
جائیں اور ایک برتن میں جمع کرتے جائیں اس کو فریزر میں سٹور کریں۔ جب ایک
ہفتہ کی بالائی جمع ہو جائے تو اس کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کریں گرمیوں
میں ٹھنڈا پانی اور سردیوں میں گرم پانی شامل کرتے جائیں اس طرح کچھ دیر
بعد بلینڈ کرنے کے بعد مکھن اوپر آ جائے گا اسکو علیحدہ کر لیں۔ اب اس مکھن
کو دھیمی آنچ پر چڑھائیں اوپر سے جو بھی میل آئے اس کو ہٹاتے جائیں ۔کچھ
دیر میں خالص خوشبودار گھی تیار ہے۔ اس کو آپ اپنے کھانوں میں بھی استعمال
کر سکتے ہیں اور پراٹھے وغیرہ پر بھی رکھ کر مزے لے لے کر کھا سکتے ہیں۔
دیسی گھی میں پکے کھانے لذیز اور صحت مندانہ ہوتے ہیں ۔آجکل زیادہ تر ناقص
گھی مارکیٹ میں دستیاب ہے جس سے ہماری صحت بہتر ہونے کی بجائے کئی مسائل
اور بیماریوں کا شکار ہیں۔دیسی گھر جسم کو توانا اور طاقت ور بناتا ہے۔
دیسی گھی میں موجود فیٹی ایسڈ جسم میں توانائی پیدا کرنے کا ذریعہ ہے۔ دیسی
گھی کا مزاج گرم تر ہے۔ تمام پہلوان دیسی گھی کا استعمال کرتے ہیں جس کی
وجہ سے وہ ہر میدان میں بازی لے جاتے ہیں۔ خالص دیسی گھی کو فرج میں بھی
رکھنے کی ضرورت نہیں لیکن اگر اس میں ملاوٹ کی گئی ہو تو یہ جلد خراب ہو
جاتا ہے۔
|
|
دیسی گھی میں وٹامن اے، وٹامن ڈی اور وٹامن ای بھی موجود ہوتا ہے۔دیسی گھی
کے کئے ایک فوائد ہیں جنہیں ہم یہاں بیان کریں گے۔
دیسی گھی کے فوائد
٭دیسی گھی کھانوں کو ذائقہ دار بناتا ہے۔
٭دیسی گھی نظام انہظام کے بھی مفید ہے۔
٭دیسی گھی بھوک کو بڑھاتا ہے۔
٭دیسی گھی جگر کے لئے فائدے مند ہے۔
٭ لاغر اور کمزور افراد کا وزن بڑھانے میں مفید ہے۔
٭دیسی گھی کینسر جیسی موذی مرض سے بچاتا ہے۔
٭ دیسی گھی جسم کی سوزش میں کمی لاتا ہے۔
٭دیسی گھی قبض میں لینا نہایت مفید رہتا ہے۔
٭ دیسی گھی حاملہ خواتین کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔
٭دیسی گھی سے سردیوں کے موسم میں مالش کریں اس سے جلد کی خشکی ختم ہو جائے
گی۔
٭دیسی گھی کی پنجیری سردیوں کے موسم میں کھانا فائدہ مند ہے۔
٭دیسی گھی دماغ کو قوت دیتا ہے۔
٭دیسی گھی بصارت کو تیز کرتا ہے۔
٭ دیسی گھی جوڑوں کے دردوں میں مفید ہوتا ہے۔
٭ دیسی گھی جسم پر لگے ز خموں کو مندمل کرتا ہے۔
٭دیسی گھی ہماری یاداشت کو بہتر کرتا ہے۔
|