بہت زیادہ پانی پینے کے بھی نقصانات

پانی پینا صحت کے لیے ضروری ہے یعنی جسم کے تقاضوں کے مطابق یہ سیال ماہرین طب بہت اہم قرار دیتے ہیں تاکہ جسمانی افعال درست طور پر کام کرسکیں۔ مگر اس وقت کیا ہو جب کوئی شخص بہت زیادہ پانی پینا شروع کر دے؟ اوور ہائیڈریشن بھی ڈی ہائیڈریشن کی طرح خطرناک ہوتی ہے اور بہت زیادہ پانی پینا جسمانی خلیات میں سوڈیم کی سطح کم کر دیتا ہے۔ ہم یہاں ڈان نیوز کی ایک معلوماتی رپورٹ کے توسط سے بہت زیادہ پانی پینے کے نقصانات کا ذکر کر رہے ہیں جو آپ کی آگہی میں اضافہ کریں گے-
 

image

متلی اور قے ہونا
بہت زیادہ پانی پینے کی شکل میں جو علامات سامنے آتی ہیں وہ پانی کی کمی جیسی ہی ہوتی ہیں، ایک تحقیق کے مطابق بہت زیادہ پانی پینے کے نتیجے میں گردے اس اضافی سیال کو خارج کرنے سے قاصر ہوجاتا ہے اور پانی جسم میں جمع ہونے لگتا ہے۔ اس کے نتیجے میں ناخوشگوار علامات سامنے آسکتی ہیں جیسے قے، متلی اور ہیضہ وغیرہ۔

دن بھر سر درد
سر درد بہت زیادہ پانی پینے یا کم پانی پینے کی علامت ہوسکتی ہے، جب کوئی شخص بہت زیادہ پانی پیتا ہے جو خون میں موجود نمک کی سطح گھنٹے لگتی ہے جس کے نتیجے میں جسمانی اعضاء سوجنے لگتے ہیں، اس کی وجہ خلیات کا بڑھنا ہوتا ہے۔ زیادہ پانی پینے کے نتیجے میں دماغ کا حجم بھی بڑھتا ہے جس سے سر پر دباﺅ بڑھتا ہے جو سر درد کی شکل میں نکلتا ہے، جو مختلف سنگین امراض جیسے دماغی عدم توازن اور سانس لینے میں مشکل کا باعث بن سکتے ہیں۔
 

image


ہاتھ، ہونٹ اور پیر سوجنا
زیادہ پانی پینے کے نتیجے میں لوگوں کے ہاتھوں، ہونٹوں اور پیروں کے سوجنے کی علامت بھی سامنے آسکتی ہے، اس کی وجہ بھی خلیات کا بڑھنا ہوتا ہے جبکہ پانی کا اپنا وزن بھی جسم کو پھولنے پر مجبور کردیتا ہے، اگر آپ دن بھر میں دس سے زائد گلاس پانی پیتے ہیں اور ہاتھوں پیروں میں سوجن کا سامنا ہوتا ہے تو اس سیال کی مقدار میں کمی لائیں۔

کمزور مسلز
صحت مند اور مکمل طور پر فعال جسم کا توازن بہت ضروری ہے، جب آپ بہت زیادہ پانی پیتے ہیں تو جسمانی توازن میں کمی آتی ہے، جس کی وجہ جسم میں الیکٹرو لائٹ کی سطح کم ہوتی ہے جس سے مسلز کمزور اور جلد اکڑ جاتے ہیں۔
 

image

تھکاوٹ یا سر چکرانا
گردے جسم میں پانی کو فلٹر کرنے کا کام کرتے ہیں اور خون میں سیال کی سطح متوازن رکھتے ہیں، مگر جب پانی بہت زیادہ پیا جاتا ہے تو گردوں کو بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے جس کے نتیجے میں جسم میں ہارمونز متاثر ہوتے ہیں اور جسمانی تھکاوٹ ہر وقت طاری رہنے لگتی ہے، اگر آپ کو بستر سے اٹھنے میں مشکل کا سامنا کرتے ہیں تو اس کی ممکنہ وجہ اپنے گردوں پر غیر ضروری دباﺅ بڑھانا ہوسکتا ہے۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Before I write about what is overhydration, a line or two on hydration. We all know that hydration is extremely essential for our health. Search on the Net and you will find hundreds of articles and tips on how to keep your body hydrated. Also, what’s to be done to maintain your body’s hydration level (especially in hot places).