گوگل اپنے دو نئے اسمارٹ فون آج متعارف کروانے جارہا ہے-
تاہم ان فونز کی تصاویر اور فیچرز پہلے ہی برطانیہ کی ایک فون فروخت کرنے
والی کمپنی نے غلطی سے اپنے ایک اشتہار میں شائع کردیے ہیں-
اگرچہ کمپنی کی جانب سے ان تفصیلات کو ہٹا تو لیا گیا لیکن لوگوں کی ایک
بڑی تعداد نے اشتہار کے اسکرین شاٹس لے لیے تھے-
|
|
گوگل نے اس مرتبہ اپنے نئے اسمارٹ فون کے نام نیکسز کے بجائے پکسل رکھے ہیں-
میں جسے پہلی بار نیکسز کی بجائے پکسل کا نام دیا گیا ہے۔ گوگل کے نئے
اسمارٹ فون پکسل اور پکسل ایکس ایل ہیں-
لیک ہونے والی تفصیلات کے مطابق گوگل پکسل کا اسکرین سائز 5 انچ ہوگا جبکہ
یہ فل ایچ ڈی امولیڈ ہوگی- اس اسمارٹ فون میں 4 جی بی ریم نصب ہوگی جبکہ اس
کا پروسیسر سنیپ ڈراگون 821 ہوگا- 2770 ایم اے ایچ بیٹری والے اس فون کا
فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل جبکہ بیک کیمرہ 12 میگا پکسل ہوگا- اس اسمارٹ فون
میں 32 سے 128 جی بی اسٹوریج ممکن ہوگی-
|
|
گوگل کا دوسرا اسمارٹ فون پکسل ایکس ایل 5.5 انچ کی کواڈ ایچ ڈی اسکرین کا
حامل ہوگا- اگرچہ اس کے باقی تمام فیچرز گوگل پکسل والے ہی ہوں گے تاہم اس
کی بیٹری 3450 ایم اے ایچ کی حامل ہوگی-
یہ دونوں اسمارٹ فونز اینڈرائیڈ 7.1 نوگٹ آپریٹنگ سسٹم سے آراستہ ہوں گے
جبکہ ان کی بیک پر فنگر پرنٹ سنسر بھی موجود ہوں گے-
|
|
گوگل پکسل کا وزن 143 گرام جبکہ بڑے ماڈل پکسل ایکس ایل کا وزن 168 گرام
ہوگا۔ |