حیرت انگیز مقامات جو روزانہ غائب ہوجاتے ہیں

ہماری یہ دنیا عجیب و غریب٬ دلچسپ اور خوبصورت مقامات سے بھری پڑی ہے اور شوقین افراد ان مقامات کو دیکھنے کے لیے سفر بھی کرتے ہیں- لیکن اسی دنیا میں کچھ ایسے مقامات بھی موجود ہیں جو سمندر سے ملحقہ ہیں یا سمندر کے درمیان سے گزرتے ہیں اور پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے روزانہ کچھ وقت کے لیے زیرِ آب چلے جاتے ہیں اور قابلِ استعمال نہیں رہتے- ہم اپنے آج کے اس آرٹیکل میں چند ایسے ہی مقامات کا ذکر کر رہے ہیں جو روزانہ کچھ وقت کے لیے ڈوب جاتے ہیں- ان مقامات میں ایسی سڑکیں بھی شامل ہیں جو مختلف سیاحتی مقامات تک رسائی ممکن بناتی ہیں لیکن پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد ان مقامات تک سیاحوں کا پہنچنا ناممکن ہوتا ہے-
 

Passage du Gois
یہ فرانس کی ایک منفرد لیکن انتہائی خطرناک سڑک ہے جو Burnёf نامی مقام کو Noirmoutier جزیرے سے جوڑتی ہے- لیکن دن میں دو مرتبہ یہ سڑک اس وقت غائب ہوجاتی ہے جب یہاں پانی کی سطح بلند ہوجاتی ہے- 2.58 میل طویل یہ سڑک اس وقت 13 فٹ تک زیرِ آب چلی جاتی ہے- فرانس کے لوگ اس سڑک کا استعمال اس دن میں دو مرتبہ صرف چند گھنٹوں کے لیے کرتے ہیں وہ بھی انتہائی احتیاط کے ساتھ-

image


The Shivling
بھارت میں واقع اس Stambheshwar Mahadev نامی مندر کا نظارہ صرف اس وقت کیا جاسکتا ہے جب یہاں پانی کی سطح کم ہوتی ہے- یہ مندر بھارت کے شہر گجرات کے علاقے Kavi Kamboi میں سمندر کے انتہائی قریب واقع ہے- اور ہندو صرف اس مندر میں اسی وقت اپنی مذہبی رسومات ادا کرتی ہیں جب سمندر کے پانی کی سطح کم ہوتی ہے-یہ مندر 150 سال سے بھی زیادہ قدیم ہیں-

image


The island castle
اس محل تک رسائی بھی اسی صورت ممکن ہوتی ہے جب اس کے اردگرد موجود پانی کی سطح کم ہوتی ہے- یہ محل فرانس کے علاقے Mont Saint Michel میں واقع ہے- یہ ایک مشہور محل ہے جسے برطانوی دور کے 116 سالوں کے دوران جنگ کے زمانے میں بھی نہیں گرایا گیا-

image


The airport
Barra ایک 23 اسکوائر میل کے رقبے پر پھیلا اسکاٹ لینڈ کے مغربی ساحل پر واقع جزیرہ ہے جو کہ اپنا ائیر پورٹ بھی رکھتا ہے- اس ائیرپورٹ پر 3 رن وے ہیں جن پر روزانہ جہاز اترتے ہیں- لیکن یہ رن وے بھی اس وقت ڈوب جاتے ہیں جب اس سمندر کے پانی کی سطح بلند ہوجاتی ہے- اسی لیے یہاں جہازوں کے اترنے کا شیڈیول بھی انہی اوقات کا طے کیا جاتا ہے جب پانی کی سطح کم ہوتی ہے-

image


The tidal island
St. Michael's Mount برطانیہ کا ایک مشہور مقام اور چھوٹا سا چٹانی جزیرہ ہے- یہ جزیرہ ایک تاریخی چرچ اور محل کے مالک ہے- متعدد سیاح اس جزیرے کی سیر کو آتے ہیں لیکن یہاں تک رسائی بھی صرف اسی صورت ممکن ہے جب پانی کی سطح کم ہو- پانی کی سطح بلند ہونے کی صورت میں اس جزیرے تک جانے کے لیے بنایا جانے والا راستہ ڈوب جاتا ہے- تاریخ سے محبت رکھنے والے اس محل کی سیر سے بھرپور لطف اندوز ہوتے ہیں کیونکہ اس محل میں کئی قسم کے قدیم ہتھیار اور اسلحہ دیکھا جاسکتا ہے-

image


The Manjuyod White Sandbar
یہ خوبصورت مقام سمندر کی سطح بلند ہونے کی صورت میں مکمل طور پر غائب ہوجاتا ہے- یہ Negros Oriental کا ایک مقبول ترین سیاحتی مقام ہے- اس مقام تک رسائی Negros Oriental کے شہر Bais کے South Bais Bay میں واقع Capiñahan Wharf سے 15 منٹ کی کشتی کی سواری کے ذریعے کی جاتی ہے- جب یہاں پانی کی سطج کم ہوتی ہے تو خوبصورت سفید ریت اور اسٹار فش آپ کا استقبال کرتی ہے اور پانی کی سطح بلند ہوتی ہے تو بھی نظارہ دلچسپ ہوتا ہے اور اس وقت چاروں طرف صرف نیلا شفاف پانی دکھائی دیتا ہے-

image


The horse sculptures
گھوڑوں کے یہ مجسمے دریائے تھیمز کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن ان کا نظارہ صرف اسی وقت ممکن ہوتا ہے جب یہاں پانی کی سطح کم ہو جبکہ اس مقام پر پانی کی سطح اس حد تک بلند ہوتی ہے کہ یہ مجسمے اپنے سوار سمیت زیرِ آب چلے جاتے ہیں- اور وہ بھی ایسے کہ جیسے یہاں کچھ تھا ہی نہیں- یہ خوبصورت مجسمے Jason deCaires Taylor نے تخلیق کیے تھے-

image

The romantic path in Japan
یہ جاپان کا ایک خوبصورت ترین سیاحتی مقام ہے جسے Shodoshima کے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ اس جزیرے تک جانے والے راستے کو اینجل روڈ کے نام سے جانا جاتا ہے- تاہم اس جزیرے تک رسائی صرف اسی صورت ممکن ہوتی ہے جب پانی کی سطح بلند نہ اور یہ راستہ زیرِ آب نہ ہو- یہ راستہ تقریباً 500 میٹر طویل ہے اور مقامی افراد کا ماننا ہے کہ اگر کوئی نوجوان جوڑا ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے اس راستے پر چلے تو اس کی زندگی خوشیوں سے بھر جاتی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

From castles located in small islands to dreamlike white sandbar, these spectacular sites are only accessible (or best visited) during certain times of the day—at low tide. Connected to the mainland by narrow footpaths or sandy causeways that could disappear with rising tides, visiting some of these some spots can be a bit dangerous (beware of lashing sea waters!), but their natural beauty make the trips worthwhile.