قارئین!ایک سوال عام طور پر پوچھا جاتا ہے کہ مرغی پہلے
آئے تھی کہ انڈہ ؟اب اس کا جواب تو خیر کسی کے پاس نہیں ہے لیکن آج میں آپ
کو انڈے کی افادیت کے بارے میں ضرور کچھ بتانے والا ہوں۔ انڈے کھانا ہر ایک
کو پسند ہے چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا ہو۔ خاص طور پر اگر صبح ناشتے کی میز
پر انڈہ نہ ہو تو ناشتہ بھی ادھورا لگتا ہے۔
|
|
اس میں کوئی شک نہیں کہ انڈہ ایک طاقتور غذا ہے دودھ کے بعد اس کا ہی نمبر
آتا ہے۔جس طرح دودھ میں قدرت نے بہترین اجزاء شامل کیے ہیں اسی طرح انڈے
میں بھی اﷲ تعالیٰ نے ہمارے لئے بے شمار ایسے اجزاء شامل کئے ہیں جو ہماری
صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہیں۔
کچھ تحقیق کرنے والوں نے اسے برا اور کچھ نے اسے مفید قرار دیا ہے برا وہ
اس لئے سمجھتے ہیں کہ اس میں کولیسٹرول کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور یہ جسم
میں بھی کولیسٹرول کو بڑھا دیتا ہے۔اسی لئے اس کو دل کے لئے نقصان دہ سمجھا
جاتا ہے۔لیکن اب اسے ہماری صحت کے لئے اچھا خیال کیا جا رہا ہے اگر کسی وجہ
سے کسی کو اس سے الرجی ہو یا وہ انڈہ کھانے کے بعد اپنے آپ کو پر سکون نہ
سمجھتا ہو تو یقیناً اسے انڈہ نہیں کھانا چاہیئے۔
|
|
آپ وہی غذا کھائیں جو آپ کے صحت کے لئے فائدہ مند ہو۔اور ایسی غذا سے پرہیز
ہی رکھیں جس سے آپکو نقصان کا اندیشہ رہے۔
دل کے مریضوں کے لئے کہا جاتا ہے کہ انڈہ مفید نہیں ہے لیکن میرے خیال میں
ان کو انڈے کی سفیدی کھا لینی چاہیے اور زردی سے پرہیز ہی رکھیں۔کیونکہ دل
کے امراض میں مبتلا افراد کا کولیسٹرول لیول بڑھا ہوا ہوتا ہے لیکن ایک صحت
مند انسان کو انڈہ ضرور استعمال کرنا چاہیے روزانہ نہ سہی تو ہفتے میں کم
از کم چار سے چھ مرتبہ ضرور لیں۔
اس طرح بچوں کی غذا میں بھی انڈہ ضرور شامل کریں کیونکہ انڈہ انہیں بڑھنے
میں مدد دیتا ہے۔اور ان کی دماغی صلاحیتوں کو بہتر بناتا ہے اس لئے دماغی
کام کرنے والوں کے لئے انڈہ نہایت ضروری غذا ہے۔کیونکہ انڈے میں ایسے اجزاء
شامل ہیں جو ہمارے لئے مفید ہیں-
|
|
ان میں پروٹین، فاسفورس، سوڈیم، کیلشیم، میگنیشیم، آئرن، نشاستہ٬ وٹامن اے،
وٹامن بی، وٹامن ڈی اور وٹامن ای شامل ہیں۔
انڈے کے فوائد:
٭انڈے دماغی صلاحیتوں کو بڑھاتے ہیں۔
٭انڈے ہماری ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔
٭ انڈے دانتوں کی مضبوطی کا بھی ضامن ہیں۔
٭انڈے کھانے سے جسم کو طاقت ملتی ہے۔
٭انڈے ہمارے پٹھوں کو مضبوط کرتے ہیں۔
٭انڈوں کے استعمال سے ناخن بڑھتے اور مضبوط ہوتے ہیں۔
٭ انڈے ہمارے بالوں کو گرنے سے بچاتے ہیں اور انہیں مضبوط بناتے ہیں۔
|
|
٭زچگی اور کسی بھی بیماری کے بعد توانائی کا مؤجب بنتے ہیں۔
٭انڈے ہمیں دل کے امراض سے بچاتے ہیں۔
٭انڈے کھانے سے پانی اور خون کی کمی نہیں ہوتی۔
٭ انڈے کا ماسک چہرے اور گردن کی صفائی اور خوبصورتی کے لئے فائدہ مند ہے۔
٭انڈے کھانے والے ذہنی امراض سے بچے رہتے ہیں۔ |