ARTICLES
Recent Articles
Most Viewed Articles
Most Rated Articles
Featured Articles
Featured Articles - English
Interviews
Featured Writers
Article Contests
HamariWeb Writers Club
E-Books
Post your Article
NEWS
BUSINESS
MOBILE
CRICKET
ISLAM
WOMEN
NAMES
HEALTH
SHOP
More
SHOP
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Calculators
Blogs
Directory
Weather
MyPage
Photos
Urdu Editor
Travel & Tours
Articles
Recent Articles
Most Viewed Articles
Most Rated Articles
Featured Articles
Featured Articles - English
Interviews
Featured Writers
Article Contests
HamariWeb Writers Club
E-Books
Post your Article
NEWS
BUSINESS
MOBILE
CRICKET
ISLAM
WOMEN
NAMES
HEALTH
More
SHOP
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Calculators
Blogs
Directory
Weather
MyPage
Photos
Urdu Editor
Travel & Tours
Home
Urdu Articles
Famous Personalities Articles
مولانارضاعلی خاں بریلوی :انقلاب ۱۸۵۷ء کے فراموش کردہ مجاہد
(Ata Ur Rehman Noori, India)
اعلیٰ حضرت امام احمد رضاقادری برکاتی رحمۃ اﷲ علیہ کے حقیقی دادامولانارضاعلی خاں بریلوی (متولد ۱۲۲۴ھ/۱۸۰۹ء متوفی جمادی الاولیٰ ۱۲۸۶ھ/۱۸۶۹ء)کا سلسلۂ نسب قندھار سے آکر ہندوستان میں رہائش پذیر ہونے والے آباواجداد سے ملتاہے۔آپ کا سلسلۂ اجازت و خلافت اور سندِ حدیث مولاناخلیل الرحمن کے واسطہ سے بحرالعلوم حضرت علامہ محمد عبدالعلی فرنگی محلی لکھنوی(متوفی ۱۲۲۵ھ/۱۸۱۰ء)تک متصل ہے۔متحدہ ہندوستان میں رائج و مشہور ’’خطبات علمی‘‘آپ ہی کے تحریرکردہ ہیں جوآپ کے ایک عزیرشاگردمولانامحمد حسن علمی کے نام سے شائع ہوکر ہندوستان کے شہرشہر میں مقبول ہوئے۔آپ نے جنگ آزادی میں قولاً فعلاً عملاً ہر طرح سے حصہ لیا اور شجاعت و بہادری کے انمٹ نقوش چھوڑے ، اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ جنگ آزادی کے عظیم رہنما تھے ۔ عمر بھر انگریزوں کے خلاف نبرد آزما رہے ، آپ ایک بہترین جنگجو اور سپاہی تھے ۔ لارڈ ہیسٹنگ آپ کے نام سے سخت ناراض تھا اور جنرل ہڈسن جیسے برطانوی جنرل نے تو آپ کے سر پر پانچ سو روپئے کا انعام رکھ دیا تھا یہ اور بات ہے کہ وہ لوگ اپنے ناپاک منصوبہ میں عمر بھر ناکام رہے
فانوس بن کے جس کی حفاظت ہوا کرے
وہ شمع کیا بجھے جسے روشن خدا کرے
مولانارضاعلی خاں بریلوی حریت پسند تھے۔انگریزی اقتدار کو بالکل پسند نہیں کرتے تھے۔علمائے اہل سنّت نے انگریزوں کے خلاف جہاد کافتویٰ دیاتومولانارضاعلی خاں بریلوی نے بھی فتوائے جہاد کی حمایت کی اور عوام کو انگریزی حکومت کاتختہ پلٹنے کے لیے مستعد فرمایا۔مجاہدین کی ہرامکانی مدد کی۔مولانابریلوی مجاہدین کو گھوڑے مہیاکیاکرتے تھے تاکہ مجاہدین شب خون مارکرانگریزوں کو شکست دے سکیں۔مولانانے جنگ آزادی ۱۸۵۷ء میں عملاًحصہ لیا۔شجاعت وبہادری آپ کوورثہ میں ملی تھی۔جنگ آزادی میں فرنگی اقتدار کا تختہ پلٹنے کے لیے مولانانے نمایاں کردار اداکیا۔مولاناکو انگریزاُن کی مجاہدانہ سرگرمیوں کے سبب علامہ فضل حق خیرآبادی، امام بخش صہبائی اور احمد اﷲ شاہ مدراسی کی صف کا مجاہدآزادی تسلیم کرتے تھے۔بریلی میں فتوائے جہاد کی تشہیر کے بعد انگریزوں کے خلاف اقدام کرنے کے لیے جنرل بخت خاں روہیلہ کو مجاہدین کی فوج کا کمانڈران چیف بنایاگیا۔مولانارضاعلی خاں بریلوی جہاد کمیٹی کے سرپرست تھے۔جنرل بخت خاں روہیلہ اور خان بہادر خاں روہیلہ نبیرۂ حافظ رحمت خاں روہیلہ کبھی بھی مولاناکی ہدایت کے بغیر کوئی اقدام نہیں کرتے تھے۔
Comments
Print
PREVIOUS
محسن پاکستان عبد الستار اید ھی ایک عہد، نظریہ اور فلسفہ (1928 - 2016)
NEXT
17 اکتوبر یومِ شہادت حضرت مولانا عبداللہ غازی رحمۃ اللہ علیہ
About the Author:
Ataurrahman Noori
Read More Articles by
Ataurrahman Noori
:
535 Articles with 409049 views
»
M.A.,B.Ed.,MH-SET,Journalist & Pharmacist
..
View More
Recent
Famous Personalities
Articles
قائد اعظم کا نوجوانوں سے ذاتی حیثیت سے خطاب !
ناصر کاظمی - غزل کے معتبر اور مقبول ترین شاعر
بیسویں صدی کا بہترین شاعرناصر کاظمی
ایک عظیم باپ
خانوادۂ قاسمی کی روایتوں کا امین : حضرت مولانا اسلم قاسمی
View all Famous Personalities Articles
Most Viewed
(
Last 30 Days
|
All Time
)
Sufi sachal sarmast
رکن الدین بیبرس
ایک عظیم باپ
خواجہ حسن ثانی نظامی ؒسجادہ نشیں خواجہ نظام الدین اولیاؒ
بیسویں صدی کا بہترین شاعرناصر کاظمی
قائد اعظم کا نوجوانوں سے ذاتی حیثیت سے خطاب !
Sultan ul Arifeen Hazrat Sakhi Sultan Bahoo (RA)
Hazrat Baba Bulleh Shah – A Brief Biography
LIFE OF THE HOLY PROPHET MUHAMMAD(Peace be upion him)
محترم سید انور محمود صاحب چلے گئے
QUAID-E-AZAM
Chaudhry Rehmat Ali – The Man Who Coined the Name “Pakistan”
14 Oct, 2016
Views: 480
Comments
آپ کی رائے
بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
By:
Muhammad Abdul Munem, Lahore
on Oct, 14 2016
Reply
0
Please Wait Submitting Comments...