زیرو

سو لفظوں کی کہانی
بند سگنل پر ستر سیکنڈ کی الٹی گنتی جاری تھی
میری دائیں جانب بائیک پرسوار دو کم عمر لڑکوں سے سگنل کھلنے کا انتظار نہیں ہورہا تھا
الٹی گنتی جیسے ہی چالیس پر پہنچی لڑکے نے بائیک کو اسپیڈ دی
سامنے سے تیزرفتار جیپ آرہی تھی
لڑکے جب تک جیپ کو دیکھتے زوردارٹکر ہوئی
دو جسم ہوا میں اچھلے اور زمین پر آگرے
سرخ سگنل زیرو ہوچکا تھا
ستر سیکنڈ میں ستر سال کے بوڑھے باپ کی زندگی زیرو ہوگئی
چالیس سیکنڈکا انتظار نہ کرنے سے بیس بیس سال کے دو نوجوان مٹی میں مل گئے
ATEEQ AHMED AZMI
About the Author: ATEEQ AHMED AZMI Read More Articles by ATEEQ AHMED AZMI: 26 Articles with 117459 views I'm freelance feature essayist and self-employed translator... View More