عاصم سمیت کئی مناسب رشتے ٹھکرانے کے بعد
ہمارے مطلب کا رشتہ ملا اور صائمہ کی چٹ منگنی پٹ بیاہ کردیا۔ لڑکا کینیڈا
میں اچھی پوسٹ پر تھا شکل و صورت خاص نہ تھی ، لڑکے کی اخلاقیات جانچنے کی
ضرورت محسوس نہ کی گئی ، اسکی آمدنی اچھی اوراپنا بنگلہ تھا اور کیا چاہئے
تھا؟ صائمہ کو اس کے ساتھ وداع کردیا ۔ شادی کے بعد دونوں کی آپس میں نہ
بنی بالآخر طلاق ہوگئی ۔ اب اسی عاصم سے جو کہ کراچی کی ایک پرائیوٹ فرم
میں ملازم، شریف اور دیندار انسان ہے سے صائمہ کی شادی کو چار سال گزر گئے
ہیں دونوں ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہے ہیں- |