خواجہ سرا اپنے اندر دنیا بھر کا درد سموئے
ہوئے حسرت بھری نگاہوں سے سب سے یہی سوال کرتے نظر آتے ہیں کہ کیوں ہمارے
وجود کو ناکارہ جاتا ہے کیوں ہمیں معاشرے میں عزت کی نگاہ سے نٰہیں دیکھا
جاتا کیوں ہمیں بنیادی ضروریات زندگی سے دور رکھا جاتا ہے کیوں حقارت بھری
زندگی ہمارا مقدر بنا دی گئی ہے۔ جبکہ اسلام نے سب کو برابری کا حق دیا ہے
پھر کیوں یہ منافقانہ رویہ اپنایا ہوا ہے۔ یہ وہ رنجیدہ سوالات ہیں جن کے
جوابات شاید کسی کے پاس نہیں ہیں۔
|