حسن نے دن رات محنت کی۔
ملک کی اعلی یونیورسٹی کا سکالر شپ حاصل کیا۔
ریحان امیر باپ کا بیٹا اس کا کلاس فیلو تھا۔
حسن اور ریحان کی دوستی ہوگئی۔
حسن نے پڑھائی میں ریحان کی بہت مدد کی۔
حسن نے بے پناہ محنت اور ریحان نے باپ کی سفارش سے ڈگری حاصل کی۔
ریحان باپ کا وسیع کاروبار دیکھنے لگا ۔ حسن کو جاب مل گئی وہ بہت خوش تھا۔
آج مگر حسن بہت اداس تھا۔
آج مالک نے اس کی بےعزتی کی کہ وہ نالائق اور کام چور ہے۔
وہ ایک کمپنی میں ملازمت کر رہا تھا اور کمپنی کا مالک ریحان تھا۔ |