ندامت

باپ ہی آخری سہارا تھا،
ماں تو سوتیلی ہے
اب کون پوچھے گا اسجد کو...
نعیم صاحب نے پڑوسی صابر کلیم کی وفات پر تبصرہ کرتے ہوۓ کہا.
اسجد، میرے چاند کھانا کھا لے، تیرا باپ تو میرا سہاگ بھی گیا ہے،
دیکھ تو نہیں کھاۓ گا تو میں بھی نہیں کھاؤں گی. عالیہ محبت سے بولی
مگر، تم کو میری فکر کیوں ہے؟ تم تو سوتیلی ماں ہو. اسجد تلخی سے بولا
دیکھ اسجد، تو ایک ماہ کا تھا جب، میری جھولی میں آیا تھا، میں نے تجھے جنم دینے والی سے زیادہ چاہا ہے، عالیہ بھرائی آواز میں بولی
ماں مجھے معاف کردے، اسجد ندامت سے بولا.
اور ماں بیٹا بھیگی آنکھوں سے ایک دوسرے کو نوالے توڑ توڑ کر کھلانے لگے
Hafsa Faisal
About the Author: Hafsa Faisal Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.