ویران راستہ پر ایک گاڑی میں دو لوگ جا رہے
تھے کہ نامعلوم افراد نے آگے آکر گاڑی روک لی.اور ان میں سے ایک فرد کو
گھسیٹتے ہوئے باہر نکالا.اور ریوالور کی گولیاں اس کے سینے میں اتاریں. وه
شخص موقع پر ہی جان بحق ہوا. قاتل موقع واردات سے فرار ہوگئے.
گولیوں کی آواز سن کر اردگرد کے لوگ جمع ہوگئے. اور مقتول کو دیکھ کر ان کے
ہوش اڑ گئے کیونکہ وه شخص کوئی اور نہیں اس پسمانده علاقے کا واحد ڈاکٹر
تھا جس نے اپنی زندگی کے دس سال بلا کسی صلے کے لوگوں کا مفت علاج کیا. اور
کوئی اسے نہ بچا سکا. |