سو لفظوں کی کہانی - خلیفہ ثانی کا عشق
(Dr Tasawar Hussain Mirza, Lahore)
’’ میرے ہاتھ سے فتوحات مل رہی ہیں تو پھر
معطل کیوں کیا ہے؟ حضرت خالد بن ولید رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے ۔ خلیفہ ثانی
حضرت عمرِ فاروق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے پوچھا۔
معطل صرف اس لئے کیا ہے کہ کفار کے دل میں یہ بات نہ جائے کہ مسلمانوں کو
فتوحات حضرت خالد بن ولید رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی وجہ سے مل رہی ہیں بلکہ میں
چاہتا ہوں! کفار کو یہ باور ہو جائے کہ یہ علاقے مسلمانوں کے ہاتھ میں حضرت
خالد بن ولید رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی وجہ سے نہیں بلکہ رسالت مآب صلی اﷲ علیہ
وآلہ وسلم کی زبان ِ اقدس سے نکلنے کی وجہ سے مل رہے ہیں ‘‘-
|
|