لڑکیوں کی شادی نا ہونے کا سب سے
زیادہ فائدہ جعلی باباؤں اور رشتے کروانے والوں کو ہوتا ہے۔ والدین جہیز کے
پیسے جمع کرنے سے زیادہ ان لوگوں کے پیٹ بھر دیتے ہیں۔ لڑکی اﷲ کی رحمت صرف
کتابوں اور زبانوں تک رہ گئی ہے دل سے تسلیم نہیں کیا جارہا۔ بیٹی پیدا
ہوتے ہی والدین کو خوشی سے زیادہ پریشانیاں گھیر لیتی ہیں۔
لڑکی کی شادی باظاہر کوئی مسئلہ نہیں مگر آج کل لڑکی کا زندہ رہنا دوبھر
ہوگیا ہے اور لڑکی تعلیمی یافتہ ہو تو گالیاں، طنز، طعنے بھی حصے میں آتے
ہیں۔ لڑکی گھر سے باہر جائے تو آزاد، آوارہ۔ لڑکی گھر میں رہے تو بوجھ
نحوست۔
|