بےحجاب

رومیسہ حجاب لینے والی نیک لڑکی تھی اور اس کی پڑوسن مائرہ بےباک اور بےپردہ رہنے والی ۔ آج کسی کام سے دونوں کا اکٹھے بازار جانا ہوا۔ وہیں بازار میں ان کے پیچھے سے ایک لڑکے نے مائرہ کی اونچی اور تنگ قمیض دیکھ کر سیٹی مار کر اسے متوجہ کیا ۔ لیکن جب وہ ان کے سامنے کی طرف آیا تو رومیسہ کا حجاب اور وقار دیکھ کے شرمندہ ہوا اور چھیڑنے کا ارادہ ترک کر کے آگے بڑھ گیا ۔ آج مائرہ کو حجاب کی ضرورت اور اہمیت کا احساس ہوگیا تھا۔ وہ بےحجاب رہ کر خود ہی اپنی عزت اور وقار کے تار تار ہونے کی وجہ بنتی تھی ۔
Kulsoom Bashir
About the Author: Kulsoom Bashir Read More Articles by Kulsoom Bashir: 2 Articles with 2228 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.