آج کا میڈیا. سو لفظوں کی کہانی

آج ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ہمارا میڈیا معاشرے کو سدھارنے کے بجاۓ لوگوں کی ذاتیات کو آگے لانے کی کوششوں میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی فکر میں ہےاور. معاشرے کی اصل سچائیوں سے منہ موڑ رکھا ہے.ہمیں دوسروں کی آنکھوں کا تل بھی نظر آتا ہے مگر اپنے دامن پر بڑا داغ نهیں
ناظرین آئیےآج ھم آپ کے سامنے معاشرے کے ایسے ناسور لوگوں کا چہره بے نقاب کرنے جارھے ھیں جو چند روپوں کے لئےاپنی عزت کا سودا کرتے ھیں..
ناظرین ھمارا چینل واحد چینل ھے جو پہلی بار ایسے لوگوں کو بے نقاب کرنے جا رھا ھے.
ناظرین ھم اس مقام کے قریب پہنچ چکے ھیں جهاں پر ایسا گھناؤنا دھندا اپنے عروج پر ھے.
ناظرین یہ سامنے برقعے میں جو عورت نظر آ رهی ھے یه جسم فروشی کے ذریعے دولت کما رهی ھے..
ناظرین آئیے ھم اسے بے نقاب کرنے کی کوشش کرتے ھیں.
یہ کیا؟ اس نے جیسے ہی عورت کے چہره سے نقاب ھٹایا ھکا بکا ھو کر ره گیا کیونکہ سامنے کوئی اور نهیں اس صحافی کی اپنی بہن کھڑی تھی.
یہ ہے ھمارے میڈیا کا اصل چہره.