تربیت
(Ayesha Ahmed, Faisalabad)
"ارے۔۔۔۔۔! کچھ سُنا تم نے رضیہ کی بیٹی
گھر سے بھاگ گئی ہے۔۔۔۔؟ ، " توبہ توبہ میری بیٹی کنول ایسے کرتی تو میں تو
شرم سے ڈوب کر مر جاتی۔" ، بانو نے کانوں کو ہاتھ لگائے۔
" یہ تو پھر بیٹی کا معاملہ ہے میں نے تو اپنے بیٹے جاوید کی ایسے تربیت کی
ہے کہ کسی لڑکی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتا۔"، زینت بولی۔
اسی دوران بانو کا بیٹا علی بھاگتا ہوا آتا ہے۔
امی امی۔۔۔ کنول آپی جاوید بھائی کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی ہیں۔ |
|