دنیا میں چند ایسے حیرت انگیز بحری جہاز بھی موجود ہیں جو
ہزاروں کی تعداد میں کنٹینر ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کی صلاحیت رکھتے
ہیں- یہ بحری جہاز 1200 فٹ تک لمبے ہوتے ہیں جبکہ ایک وقت میں 10 ہزار سے
16 ہزار کنٹینر ایک مقام سے دوسرے مقام تک لے جاسکتے ہیں-
|
|
تاہم اتنے بڑے بحری جہاز کو انتہائی وزنی سامان کے ساتھ پانی پر چلنے کے
لیے بےپناہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ توانائی انہیں دیوقامت ڈیزل
انجن فراہم کرتے ہیں- یہ ڈیزل انجن کیسے دکھائی دیتے ہیں؟ اس کی ایک جھلک
آپ زیرِ نظر تصویر میں دیکھ سکتے ہیں جو کہ دنیا کا سب سے بڑا اور طاقتور
ڈیزل انجن ہے-
یہ RT-flex96C نامی ٹو اسٹروک ٹربو چارجڈ انجن ہے جو کہ اس وقت دنیا کا سب
سے بڑا اور انتہائی طاقتور ڈیزل انجن ہے- اس انجن کی اونچائی 13.5 میٹر
جبکہ لمبائی 26.59 میٹر ہے- اور یہ ایک چھوٹے اپارٹمنٹ کی مانند دکھائی
دیتا ہے-
اس انجن میں 14 بڑے سلینڈر نصب ہیں جبکہ اس کا وزن 2300 ٹن سے بھی زائد ہے-
یہ ڈیزل انجن 80,080 کلو واٹ کی پیدوار کی صلاحیت رکھتا ہے-
|
|
یہ انجن 2006 میں Emma Mærsk نامی بحری جہاز میں نصب کیا گیا تھا جو اس وقت
کنٹینر لے جانے والا دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز ہے- اس ڈیزل انجن کی سب
سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ یہ بہت کم ایندھن کے بدلے بہت زیادہ توانائی فراہم
کرتا ہے-
|