وہ اپنے ابا کو لئے شہر کے مشہور نفسیاتی
ڈاکٹر کے پاس بیٹھا تھا۔
’’ ڈاکٹر صاحب یہ کون سی سی بیماری ہے بچوں کی طرح ضد کرتے ہیں آج کھوئے
والی قلفی کی ضد کر رہے ہیں اگر آپ کے پاس کوئی اچھا کئیر سینٹر ہے تو علاج
کے لئے داخل کروا دیتا ہوں ‘‘۔
اتنے میں ڈاکٹر کے موبائل کی گھنٹی بجی۔
ڈاکٹر نے کرسی سے اٹھتے ہوئے کہا ۔
’’انہیں دوا کی نہیں آپ کی محبت کی ضرورت ہے وہی محبت جو بچپن میں انہوں نے
آپ کو دی ہے مجھے جلدی ہے میرے ابا برف والا گولا مانگ رہے ہیں ‘‘۔ |