یہ گھر جو جل رہا ہے کہیں تیرا ہی گھر نا ہو
(Ahmad Raza siyal, lahore)
یہ وہ خطہ ہے
جو ”اسلامی جمہوریہ پاکستان“ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جہاں نا اب اسلام
دیکھائی دیتا ہے، نا جمہوریت، نا پاکستان۔۔۔
وہ ملک جہاں جسم سستے اور لباس مہنگے ہو گے ہیں۔ وہ ملک جہاں جہالت، غلامی،
ظلم، اور وحشت پھر سے راج کر رہی ہے۔
تو اُٹھو، ان خاک کے بُتوں کو ”شاہین“ کہنے والے اُٹھو کے تمہارے خواب کی
تعبیر ابھی باقی ہے۔
اے راہِ حق کے شہیدو اُٹھو۔۔۔
اُٹھو کے تمہیں وطن کی مائیں، بیٹیاں چیخ چیخ کے پکار رہی ہیں اُٹھو۔
دیکھو کہ یہاں نفرتوں نے کیا کیا گُل کھلائے ہیں۔
دیکھو کہ ہم خود کی غلامی میں جکڑے ہوئے ہیں اُٹھو کہ ہمیں پھر سے آزاد کرو |
|