سو لفظی کہانی... باغی
(Imran Ahmed Rajput, Hyderabad)
تو تم مجھ سے
بغاوت کرنا چاہتے ہو...؟
بغاوت میں نہیں...آپ کررہے ہیں.
مُکر گئے ہیں آپ اپنی بات سے اپنے افکار سے اپنے اصولوں سے.
دیکھو تم حد سے بڑھ رہے ہو.. اپنی زبان کو لگام دو
یہ مت بھولو جس مقام پر آج تم کھڑے ہو وہ میرے ہی مرہون منت ہے.
میں نے ہی تمھیں اصول سکھائے میں نے ہی تمھیں بلند افکار دئیے لیکن اسکا
مطلب یہ نہیں کہ تم سر چڑھ کر بولو.
سب سے الجھ بیٹھو... مجھے دنیا میں تنہاء کردو...
یہ سب آپ کو پہلے سوچنا چاہیے تھا...میں اب اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے والا
نہیں...
تو تم ایسے باز نہیں آؤ گے...آج سے میرے اور تمھارے راستے جدا ہیں.
یہ کہہ کر اُس نے قلم کے دو ٹکڑے کئے اور اسے ہمیشہ کے لیے خاموش کردیا...! |
|