سو لفظوں میں خالد کی کہانی

خالد اپنے آپ سے سوال کر رہا تھا کہ میں کیوں لکھ رہا ہوں؟
خالد کو اس سوال نے بلکہ اس کی سانسوں کو بھی تنگ کر رکھا تھا، وہ ہر وقت گھٹن محسوس کرتا۔
وہ معاشرے میں ہونے والی چھوٹی چھوٹی نا انصافیوں، بے ضابطگیوں اور بے ایمانیوں سے بہت پریشان رہتا تھا۔
خالد ہر وقت بس اس سوال کے جواب کی تلاش اپنے اندر ہی ڈھونڈتا رہتا۔
مگر اسے لگتا کہ اسکا تعاقب قہقہوں کی آوازیں اور گھورتی آنکھیں کرتیں رہتی ہیں اور وہ دیوانہ وار بھاگتا رہتا۔
اب خالد کو انتظار اس وقت کا ہے جب وہ خود کشی کریگا یا خود کش حملہ آور بنے گا۔
Sh. Khalid Zahid
About the Author: Sh. Khalid Zahid Read More Articles by Sh. Khalid Zahid: 529 Articles with 455006 views Take good care of others who live near you specially... View More