صابر کی دوکان
سے پچاس ہزار لوٹ لئے گئے، رپورٹ پولیس کی ردی کی ٹوکری کی نظر ہوگئی۔
کچھ عرصے بعد پھر تیس ہزار لٹ گئے۔ ڈاکو پولیس کی پہنچ سے دور رہے-
صابر کو اپنی حفاظت کی ایک ترکیب سوجھی اور اس نے ایک عدد پستول خرید لیا۔
ڈاکو دوبارہ آئے تو صابر نے دلیری سے پستول نکال لیا۔
ڈاکو پستول دیکھ کر بھاگ نکلے، صابر نے ہوائی فائر کیا۔
بھاگتے ڈاکوؤں نے نکڑ پر موجود پولیس کواطلاع دی۔
صابر کو فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
دہشتگردی کی دفعہ سے بچنے پر نوے ہزار خرچ ہوئے۔ |