حکمران کرپٹ
ہیں ، حکومت خراب ہے-
ادارے کرپٹ ہو چکے ہیں-
تعلیمی نظام تباہ ہو چکا ہے-
پورے ملک میں آوے کا آوہ ہی بگڑا ہوا ہے ۔
یہ ٹینڈر قدیر صاحب ہی کو دینا ہے، انھوں نے ایک لاکھ روپے کا تحفہ بھیجا
ہے۔ لیجیے ۔ اس نے کہا-
بسمِ اﷲ کریں ! کام ہو جائے گا ۔ اس نے مسکرا کر رقم کا لفافہ پکڑا-
ہم حلال کماتے ہیں پھر بھی نہ جانے کیوں دعائیں قبول نہیں ہوتی ۔ اس نے کہا
اور تقدیر مسکرا دی- |