بائیک پر
ہسپتال پہنچنے کے لئے گھر سے نکلا راستے میں دھرنے کے باعث سڑک بند تھی
راستہ تبدیل کیا گلیوں سے ہوتا ہوا اِک گلی کے بند گیٹ پر جا رُکا گیٹ پر
تختی لگی تھی’’ یہ شاہراہ عام نہیں ہے‘‘ بڑی سڑک پر نکلا سڑک عام ٹریفک کے
لئے بند تھی ’’ وی آئی پی موومنٹ ‘‘ وہیں سے واپسی کی راہ لی ٹریفک وارڈن
نے ون وے کی خلاف ورزی پر 200 کا چالان ہاتھ میں تھما دیا ہسپتال کے وارڈ
میں پہنچ کر سانسیں بحال کیں مگر اُس کی سانسیں رُک چُکی تھیں جس کے لئے وہ
ہسپتال کے لئے نکلا تھا۔ |