الیاس بٹ کی
دوسری شادی پر اُس کے حلقے نے خاصی لے دے کی، دین میں ایک سے
زیادہ بیویوں کی گنجائش پر بحثیں شروع ہوگئیں ۔آخر یہ طے پایا کہ پہلی بیوی
ہوتے دوسری شادی
کرنے والے مرد عیش پرست اور نامعقول ہوتے ہیں۔ الیاس بٹ کی وضاحت کی ہر
کوشش
بے کار گئی، گویا اُس نے نکاح نہیں بلکہ غیر انسانی عمل کیا ہو۔
اگلے ہفتے کئی لوگوں کو اُن کے سیل فون پر کچھ تصاویر ملیں۔ تصاویر دیکھ کر
کچھ نے الیاس کو زیرِ لب
گالیاں دیں اور کچھ کے چہرے فق ہو گئے۔ہر تصویر کے نیچے لکھا تھا " اخلاق
باختہ کون؟" |