بکری اور پردہ

وہ کسی کام کے سلسلے میں پاکستان آیا تھا گو کہ مسلمان نہیں تھا لیکن اسلام میں پردے کے بارے میں بہت کچھ سنا تھا وہ راستے میں دیکھی ان بکریوں کا بار بار ذکر کرتے ہوئے پاکستانی معاشرے میں پردے کی تعریف کر رہا تھا جن کے تھنوں پر کپڑے کی تھیلی بندھی ہوئی تھیں ،اسے کیا خبر کہ یہ پردہ نہیں بلکہ بکری کا دودھ اس کا بچہ نہ پی لے اور مالک کے بچے کو دودھ نہ ملے اس لیے باندھی گئی تھیں۔ میں خاموش اور خوفزدہ تھا کیوں کہ اب ہم شہر کی حدود میں داخل ہوچکے تھے۔
 Arshad Qureshi
About the Author: Arshad Qureshi Read More Articles by Arshad Qureshi: 142 Articles with 167675 views My name is Muhammad Arshad Qureshi (Arshi) belong to Karachi Pakistan I am
Freelance Journalist, Columnist, Blogger and Poet, CEO/ Editor Hum Samaj
.. View More