ایک شام اپنی دو سالہ
بھتیجی کو گھمانے اور
چیز دلانے کے بعد واپسی پر گهر سے چند قدم دور ایک کتا نظر آگیا جسے دیکھ
کر گڑیا رانی بہت خوش ہوئی.
میں نے کتے کو پیار سے پچکارا تو پاس آکر پاؤں چاٹنے لگا.
میں پیچھے ہٹ گیا.
گڑیا رانی معصوم سی آواز میں کہنے لگی،
"ڈوگی جا ، ڈوگی جا ---
چاچو , ڈوگی چیجی"
میں نے بھی کہا، "ہاں ڈوگی چیجی" ( ڈوگی چیز مانگتا ہے).
کیونکہ میں اتنی چھوٹی بچی کو کیسے سمجھاتا کہ
ڈوگی کچھ مانگ نہیں رہا بلکہ ہماری ذرا سی توجہ و محبت کا جواب دے رہا ہے. |