احمد ٹوپیاں بیچنے کا کام کرتا تھا
وہ نمازیوں کیلئیے مختلف قسم کی ٹوپیاں بناتا تھا
ترکی، انڈونیشیا، مسلم، ان سب ٹوپیوں کا ہنر وہ اچھے سے جانتا تھا
پہلے تو اس کا کام خوب چلتا تھا
مگر آہستہ آہستہ نمازی کم ہونے لگے
اس کا کاروبار بھی ٹھپ ہوگیا
پھر اس نے عطر بیچنے کا کام شروع کیا
مگر اس میں بھی اُسے ناکامی ہوئی
آخر اس نے سیاست کرنا شروع کیا
الیکشن لڑا۔۔۔ تقریریں کی ۔۔۔ حکمران بنا
پھر خوب مال بنایا ۔۔۔اور کامیاب سیاست دان بن گیا
کیوں کہ ۔۔۔ وہ شروع سے ہی عوام کو ٹوپیاں پہناتا تھا |