رمزِ دیرینہ

سُرخ جوڑے میں جڑے ہوئے موتی، تمہیں بہت اچھے لگ رہے ہوں گے۔ نیم وا کھڑکی سے کمرے میں بہتی ہوئی چاندنی میں خوب چمک بھی رہے ہوں گے۔ پہلے پہل ایسا ہی ہوتا ہے۔ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ یہ موتی ،یہ نگینے تمھارے جسم میں جَڑ جائیں گے ۔تمہیں اپنے جسم کی عریانی اچھی لگے گی۔ مگرپھر وہ دن آئیں گے جب کروٹ کروٹ یہ موتی تمہیں چھبتے رہیں گے ۔اس رمز میں پوشیدہ راز کی کھوج میں جب تم باطن کے سفر پر نکلو ،مجھے آواز دینا اگرچہ تم نے دیر کردی ہے مگر مجھے تمہارا انتظار کرنا ہے!
Khuram Shahzad
About the Author: Khuram Shahzad Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.