میں نے اس نوکری کی امیدوار برقع پوش لڑکی
کو حقارت سے دیکهتے ہوئے جواب دیا کہ وہ نوکری کی پہلی شرط پر پوری نہیں
اترتی اس لیے انٹرویو کا تکلف نہ کرے. وہ مایوسی اور معصومیت سے جواب دیتے
ہوئے مجھے میری سوچ سے آشنا کروا کر اطمینان سے چلی گئی.
نوکری کی شرط:
"امیدوار ظاہری شخصیت و لباس سے اچھا ہونا چاہیے"
برقع پوش لڑکی کا جواب:
"معذرت سر. مگر مجھے لگا میں اس شرط کے لحاظ سے موضوع ہوں. اگر آپ 'اچھی
شخصیت' اور 'جدید تہذیب کے طرز کی شخصیت' میں فرق واضح کرتے تو میں آنے کا
تکلف نہ کرتی." |