سو لفظوں کی کہانی

وہ شہر کا امیر ترین آدمی تھا.اس کے تین دوست تھے.وہ دو سے بہت زیادہ محبت کرتا تھا جبکہ تیسرے سے رسمی تعلق تھا.
آج اس پر نزع کی کیفیت طاری تھی اور وہ مرگ کے قریب تھا. اس مشکل کی گھڑی میں اس نے اپنے تینوں دوستوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا اور تینوں سے پوچھا کہ اس مشکل وقت میں وہ اس کی کیا مدد کرسکتے ہیں.
پہلے نے کہا میں کچھ مدد کرنے سے بالکل قاصر ہوں.
دوسرے نے کہا میں تیرے کفن دفن کا اچھا انتظام کرسکتا ہوں جبکہ تیسرے نے کہا میں قیامت تک تیرا ساتھ نبھاؤں گا. پہلے دوست کا نام مال دوسرے کا اولاد اور تیسرے کا نام اعمال تھا.
Muhammad Ameer Umar Farooq
About the Author: Muhammad Ameer Umar Farooq Read More Articles by Muhammad Ameer Umar Farooq: 13 Articles with 17461 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.