بے مقصد جشن آزادی۔۔۔۔۔
(Kashif Khattak, Peshawar)
منچلہ نوجوان چودہ اگست منا نے کی منصوبہ
بندی کر رہا تھا۔چو دہ اگست کے دن ہری جھنڈیوں سے سجی موٹر سایئکل سے
سائیلینسر ہٹا کے اپنے دوسرے دوستوں کے ساتھ ٹولیوں کی شکل میں رستوں،
بازاروں اور ہسپتالوں کے سامنے شور شرابہ کر رہے تھے۔ کسی معقول کے سمجھانے
پر اس سے الجھ پڑے۔دست و گریبان ہو گئے۔ جشن آزادی کے نام پر شور شرابہ کر
کے، تکلیف پہنچا کر یہ منچلے اسی ہی دیس کے باسی سے دست و گریبان تھے جس
دیس کی آزادی کی خو شی میں وہ یہ سب کر رہے تھے۔ |
|