آج اسکول کی چھٹی ہے ماہا(میری 12 سال کی
بیٹی) نے وجہ بتاتے ہوئے بتایا کہ کل چھٹی کے بعد ہمارے اسکول میں نویں
جماعت کے دو طالب علم موٹر سائیکل پرگھر جاتے ہوئے بس کے ساتھ ایکسیڈنٹ میں
انتقال کر گئے۔میں نے حیرانگی سے پوچھا، کیا وہ موٹر سائیکل پر اسکول آتے
تھے؟بیٹی نے جواب دیا کئی بچے آتے ہیں۔میں سوچ میں پڑگیا! اسکول میں طالب
علم کی زیادہ سے زیادہ عمر 16 سال ہوگی جبکہ ڈرائیونگ کی کم از کم 18 سال
ہے۔تو ان بچوں کی موت کی ذمہ داری کس پر، بس والے پر ،اسکول انتظامیہ پر یا
والدین پر؟ |