انسان نے بہت ترقی کر لی ہے
ہاں! لیکن حقیقی خوشیوں سے محروم ہو گیا
وہ کیسے؟
روپے پیسے اور مال و دولت کے پیچھے بھاگ رہا ہے
اُسی سے تو ترقی ہوتی ہے
یہ تو ٹھیک ہے لیکن اس کی خاطر جائز و ناجائز کام کرنا، رشتوں کو پامال
کرنا، دوسروں کے حقوق اور خوشیاں چھیننا کیا ٹھیک ہے
نہیں ! لیکن اس کا حقیقی خوشیوں سے کیا تعلق؟
دوسروں کی خوشیاں یا حقوق چھیننے سے کبھی بھی حقیقی خوشی نہیں ملتی بلکہ
دوسروں کو خوشیاں دے کر اور دوسروں کے دکھ کو کم کرنے سے حقیقی خوشیاں نصیب
ہوتی ہیں- |