میری اور میری بہن کی عمر میں دس سال کا
فرق ہے میں چونتیس وہ چوبیس کی
وقت کب گزرا وہ بڑی ہوگئی پتا نہیں چلا
ابا نے ساری زندگی سرکاری نوکری کی ،ماں ہمیشہ بیمار رہی
ابا کی قلیل آمدنی میں ماں کا علاج ،گھر کا کرایہ اور خرچہ بمشکل پورا ہوتا
پھوپھو نے بلا وجہ میرا بچپن کا طے شدہ رشتہ ختم کر دیا
بعد میں بہت رشتے آئے مگر میں رخصت نہ ہو سکی
ابا ریٹائر ہوئے تو گھر کی ذمےداری کے لیے میں نے مشین سنبھالی ، سوچتی ہوں
چھوٹی بہن کی جوانی بھی جہیز نہ کھا لے |