ایک تلخ حقیقت ۔۔۔۔

وہ کچن میں کہڑی پیاز کاٹ رہی تہی __
میری ہٹ سن کر مڑی تو میں نے دیکہا _
اسکی آنکہیں بلکل سرخ تہیں اور مسلسل انسو بہہ رہے تہے
میں نے ہمدردی سے پوچہا
رو رہی ہو؟
بہیگی انکہوں سے ہنستے ہوئی بولی نہیں تو __
پیاز کاٹ رہی تہی بہت ہی کڑوا ہے __
میں نے کہا خالہ امی بلا رہی ہیں رشتہ دیکہنے وہ لوگ ا چکے ہیں _
ٹہیک ہے _اس نے پہلے انکہیں صاف کیں اور پہر ٹرے میں کولڈ ڈرنک فروٹ وغیرہ رکہکر دوپٹہ ٹہیک سے اوڑہا اور بہر کی طرف چل دی _
میں نے اسکے جانے کے بعد ٹیبل پہ پڑے پیاز کی طرف دیکہا جو ادہا کٹا ہوا تہا
باقی ادہے پیاز کو میں کاٹنے لگا __
اور ایک حیرت کا جہٹکا مجہے تب لگا جب پورا پیاز کٹ گیا اور نہ میری انکہیں جلیں نہ ان میں پانی ایا __
پیاز تو بلکل بہی کڑوا نہیں ہے ..
میں نے اسکے قدموں کی ہٹ سن کر مڑ کے دیکہا .
تو پیکٹ سے بسکٹ نکال کر پلیٹ میں رکہتے ہوئے اسکے ہاتہ ایک لمحے کو رک گئے .
اس نے اپنی سرخ انکہیں میری انکہوں میں ڈال کر بہیگے لہجے میں دہیرے سے سرگوشی والے انداز میں کہا پیاز تو کڑوا نہیں ہوتا عمر بہائی عورت کی زندگی کڑوی ہوتی.__
کیا ہوا یار زندگی کو؟
اچہی بہلی تو ہے
والدین_ بہن بہائی اچہی تعلیم عزت اعلی فیملی زندگی کی ہر سہولت __
پہر یہ زندگی سے گلہ ناشکری نہیں ؟
عمر بہائی _
اپ نہیں سمجہیں گے اس نے چائے کیتلی میں ڈالتے ہوئے مایوسی سے کہا .
تو سمجہاو نا ،میں نے پلیٹ سے بسکٹ اٹہا کر منہ میں ڈالتے ہویے پوچہا _
اس نے مجہے پلٹ کر دیکہا اور بولی اپ میرے ساتہ ائیں . وہ چائے لے کر ڈرائینگ روم میں چلی گئی اور میں کہڑکی میں کہڑا اندر کا منظر دیکہنے لگا .
موٹی موٹی تین عورتیں صوفوں پہ بیٹہی خوفناک نظروں سے نادیہ کو دیکہ رہی تہیں میں کمرے سے بہر کہڑا تہا مگر وہ نظروں کی چبہن مجہے بہی بے چین کر گئی.
خالہ بار بار اصرار کر کے انکی پلیٹیں بہر رہی تہیں .
سر جہکایے کسی بےجان مورت کی طرح ساکت بیٹہی نادیہ پہ مجہے بہت ترس ا رہا تہا .
بہن اپکے اپنے خاندان مین کوئی رشتہ نہیں ؟خاتون نے چبہتے لہجے میں سوال کیا .
خالہ نے سادگی سے کہا جی بہت سے بچے ہین فیملی میں .
اچہا یہ لڑکا کون تہا جس نے ابھی دروازہ کہولا .
وہ میرے بارے میں پوچہ رہی تہیں .
اللہ رکہے بہانجا ہے میرا .CSS کیا ہے ابہی
انشااللہ ٹریننگ پہ جلدی چلا جائے گا _
خالہ کے لہجے مین محبت ہی محبت تہی .
دیکہو بہن اگر خاندان میں اتنے اچہے لڑکے ہیں .
تو اپکی بیٹی کے لیے رشتے کروانے والی ماسی کیوں کوششیں کر رہی ہے ؟
ناراض نہ ہونا میں تو سیدہی بات کرتی ہوں پلیٹوں پہ ہاتہ صاف کرتی موٹی عورت کو اس بات سے کوئی غرض نہیں تہی کہ اسکی ان باتوں سے خالہ اور نادیہ پہ کیا گزر رہی ہے .
خاندان والوں پہ بیٹیوں کے گن کہلے ہوتے ہیں اگر کسی اچہی بہلی نظر انے والی لڑکی کو کوئی رشتہ نہی مل رہا ہوتا خاندان مین تو اسکا مطلب یہ ہے کہ لڑکی میں کچہ گڑ بڑ ہے __
نادیہ اڑی اڑی سی رنگت اور کانپتے ہاتہوں سے ٹرے پکڑے بہر نکلی .
میری طرف اک شکایتی نظر ڈالی اور کچن میں گہس گئی .
خواتین بہر نکل رہی تہیں
ارے بہن اتنا خوبصورت اور پڑہالکہا بہانجا گہر میں ہے .
تو اچہی نہیں ہوگی نا لڑکی اسی لیے تو __
مجہ میں اور سننے کی ہمت نہ رہی اور میں اسکے پیچہے کچن میں ا گیا .
وہ ہاتہ میں پیاز پکڑے کہڑی تہی اور انسووں کا اک سیلاب تہا جو گالوں پہ بہہ رہا تہا.
میں نے پیاز اسکے ہاتہ سے لے لیا .
پیاز تو کڑوا نہیں ہے .
زندگی کڑوی ہے نا؟
تو یہ زندگی مجہے دے دو __
میں نے اسکے انسو اپنی ہتہیلیوں پہ سجا لیے .
یہ بہت قیمتی موتی ہیں
انہیں ضائع نہ کرو .
وہ حیرت اور
بے یقینی سے مجہے دیکہ رہی تہی .
اور میں دل ہی دل میں خود کو کوس رہا تہا
امی کے بار بار کہنے کے باوجود میں نے اس رشتے کے لیے حامی نہیں بہری تہی اور خاندان سے بہر کی رٹ لگا رکہی تہی .حالانکہ شریک خیات کے لیے کسی بہی لڑکی میں جو خوبیاں چہیے ہوتی ہیں وہ سب نادیہ میں موجود تہیں _
میں نے ہی کیا خاندان کا جو لڑکا بہی کسی اچہے مقام پہ پہنچتا وہ فیملی سے بہر شادی کی ضد لگا لیتا تہا .اور اسطرح جانے کتنی لڑکیاں اچہے رشتوں کی تلاش میں لوگوں کے طعنے اور اپنی کردار کشی برداشت کرنے پہ مجبور .
پیاز کاٹنے کے بہانے انسو بہاتی رہتی تہیں __..
Mariyam Khan
About the Author: Mariyam Khan Read More Articles by Mariyam Khan: 6 Articles with 7348 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.