علم دشمن سوشل میڈیا!
(Prof Liaquat Ali Mughal, Kehroor Pakka)
کتابیں چار سو بکھری ہوئی تھیں اور اس سات
سالہ بچی کی نظریں اس پر مرکوز تھیں جو کہ ماما نے اس کی پہنچ سے دور اوپر
طاق پر رکھ دیا تھا وہ اس کے حصول کیلئے بے قرار تھی آخر کار اسے ترکیب
سوجھ ہی گئی اس نے چہار سو بکھری کتابوں کو ایک دوسرے پر رکھ کران کی سیڑھی
بنائی اور ان پر پاؤں رکھ کر اس کا ہاتھ موبائل تک پہنچ ہی گیا اس نے
موبائل اٹھالیا اور کتابوں کی سیڑھی سے اتر کر فیس بک آن کی اور مشغول
ہوگئی |
|