سو لفظوں کی کہانی “ عکس َ شجر “
(Seen Noon Makhmoor (س ن مخمور), Karachi)
بچوں پر بڑوں کے اثرات |
|
چھ سالہ تیمور نے تہمینہ کی گرفت سے آزادی
پانے کے لئے بھری محفل میں تہمینہ کو پاگل کہتے ہوئے جو زبان پر آیا کہنے
لگا
’’ہر وقت بک بک کرتی رہتی ہو، پاگل!!! مجھے سکون سے جینے نہیں دیتیں ‘‘
ہر سماعت حیران تھی اتنا چھوٹا سا بچہ کیا کچھ اپنی ماں کو روانی سے کہے جا
رہا تھا
مگر اس وقت تیمور کے باپ آفتاب کا وجود شرم سے پانی پانی ہو رہا تھا
کیونکہ وہ جانتا تھا تیمور کی زبان پر الفاظ اس کے تھے. |
|