"قرآن پاک کی برکت"

" آپ قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل کر کے تو دیکھیں ، اس کی برکت سے آپ کی زندگی سنور جائے گی" مولوی صاحب جمعے کا خطبہ بیان فرما رہے تھے۔
"سبحان اللہ ، ماشااللہ" مقتدیوں کی صدا بلند ہوئی۔
پہلی صف میں چپ بیٹھے چودھری صاحب کنکھیوں سے مولوی صاحب کو گھور رہے تھے اور سوچ رہے تھے کہ یہ مولوی نہیں سُدھرے گا۔ جس جمعے میں آتا ہوں قرآن کی تعلیمات پر تقریر شروع کر دیتا ہے ، سمجھتا نہیں ہے کہ میں نے بھی زمین میں برکت ہی کے لیئے بہن کی شادی "قرآن" سے کر رکھی ہے۔
 
Muhammad Asif
About the Author: Muhammad Asif Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.