رات احسن کی آنکھ کھلی تو اس نے دیکھا
ماہم لیپ ٹاپ لیےبیٹھی ہے
کیا کر رہی ہو
کہانی لکھ رہی ہوں
بہانے نہ کیا کرو
آئیں بڑی لکھاری
سب اندازہ ہے کن سے وات بھر فیس بک پر عشق لڑاتی ہو
پلیز احسن
ابھی چیک کرلیں میری لسٹ میں ایک بھی نامحرم نہیں
دن میں لکھ نہیں پاتی، اب تھوڑا سکون ہوتا ہے اسی لیے۔ ۔ ۔
بس بند کردو یہ لکھنا!
کچرہ ہے تمھارے دماغ میں
آئندہ نہیں، مطلب نہیں
دوسرےروز اشعر کھیلتے ہوۓ شیلف سے کچھ نکال لایا
امی ! یہ کیا ہے؟
ماہم ایوارڈ برائے بہترین افسا نہ 2008 اسکےآنسو جاری ہوگئے۔
کچھ نہیں بیٹا ڈسٹ بن میں ڈال دو
کچرا ہے! |