قارئین ! اس سے پہلے میں آپ کو دیسی گھی کے فوائد سے آگاہ
کر چکا ہوں اس لئے آج میں نے آپ کو مکھن کے فوائد سے بھی آگاہ کرنے کا
ارادہ کیا ہے اور یہ مضمون بھی آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ ویسے تو مکھن کو ہم
آئے روز جملوں میں بھی استعمال کرتے رہتے ہیں جیسے مکھن لگانا یعنی کسی کی
خوشامد کرنا جو کہ بری بات ہے۔ چلیں ہم اپنے موضوع کی طرف بڑھتے ہیں مکھن
میں وٹامن اے، وٹامن ڈی، وٹامن کے، کیلشیم، زنک، تانبا، میگنیشیم، سوڈیم
اور آئیوڈین کی مقدار پائی جاتی ہے اب آپ اس سے اندازہ لگا چکے ہوں گے کہ
مکھن میں موجود یہ اجزاء ہماری صحت کے لئے کتنے مفید ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ
تین چیزیں عمر میں اضافہ کا باعث بنتی ہیں ان میں دودھ، دہی اور مکھن شامل
ہیں۔اس لئے ہمیں ضرور ان کا استعمال کرنا چاہئے تاکہ ہم صحت مند زندگی گزار
سکیں۔ مکھن اچھے کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے اس لئے یہ ہمیں دل کی بیماریوں سے
بھی محفوظ رکھتا ہے۔
|
|
اگر تاریخ کے اوراق الٹا کر دیکھا جائے تو پتا چلتا ہے کہ مکھن قدیم دور سے
ہی انسان کی پسندیدہ غذا رہا ہے اس کے استعمال سے ہم کئی بیماریوں سے محفوظ
رہ سکتے ہیں۔ گاؤں میں آج بھی لوگ مکھن کا استعمال کرتے ہیں لیکن شہروں میں
اس کا استعمال بہت کم ہے۔ ویسے بھی شہروں میں خالص مکھن نہیں ملتا اور جو
ملتا ہے وہ صحت کو فائدہ دینے کی بجائے نقصان دہ ہے۔ اس لئے لوگ اس کا
استعمال نہیں کرتے حالانکہ یہ ایک مفید غذا ہے۔ مکھن ہمیں پالتو جانورں سے
حاصل ہوتا ہے اسی لئے گاؤں میں رہنے والے کو خالص مکھن حاصل ہوتا ہے جبکہ
شہروں میں خالص مکھن کا ملنا بہت مشکل ہے۔ مکھن میں فیٹ زیادہ ہوتے ہیں اس
لئے موٹے اور دل میں مبتلا افراد کے لئے کھانا مناسب نہیں اس کے علاوہ بلڈ
پریشر اور ایسے افراد جن کا کولیسٹرول لیول بڑھا ہوا ہو وہ بھی مکھن کے
استعمال سے گریز کریں۔ لیکن اس کا استعمال اپنے بچوں کو ضرور کروائیں
کیونکہ یہ ان کی ذہنی صحت اور ہڈیوں کے لئے مفید ہے۔
مکھن کا استعمال آلو، میتھی، پالک والے پراٹھوں کے ساتھ انتہائی ذائقہ دار
ہے اس کے علاوہ اس کو باجرہ اور مکئی کی روٹی کے ساتھ بھی پسند کیا جاتا
ہے۔اس کے علاوہ آج کل دالوں میں بھی اس کا استعمال بڑھ رہا ہے خاص کر مکھنی
دال جو کہ چنے کی دال کے ساتھ تیار کی جاتی ہے انتہائی ذائقہ دار ہو جاتی
ہے ۔اگر ہم اس کو اپنی ہانڈیوں میں استعمال کریں تو یقیناً ہمارے کھانے بھی
مزید ذائقہ دار بن جائیں گے۔
|
|
مکھن کے فوائد:
٭ مکھن ہماری ہڈیوں اور دانتوں کے لئے مفید ہے۔
٭مکھن آنکھوں کی روشنی کو تیز کرتا ہے۔
٭ مکھن جلد کو چمکدار بناتا ہے۔
٭مکھن دبلے پتلے اور کمزور افراد کا وزن بڑھانے میں مددگار ہے۔
٭مکھن کینسر کے خلاف قوت معدافعت رکھتا ہے خاص کر چھاتیوں اور آنت کے کینسر
سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭مکھن دماغ اور اعصابی نظام کے لئے فائدہ مند ہے۔
٭مکھن دل کو تقویت دیتا ہے۔
٭مکھن گھٹیا اور جوڑوں کے دردوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭مکھن تھائیرائیڈز سے متعلقہ بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔
٭مکھن معدے اور نظام انہظام کے لئے فائدہ مند ہے۔
٭مکھن اچھے کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے۔
٭مکھن جنسی مسائل میں مبتلا افراد کے لئے نہایت مفید غذا ہے۔
٭مکھن ذیابیطس ہونے کے عمل کو کم کر دیتا ہے۔
٭مکھن انسولین اور بلڈ گلوکوز کی سطح کو کم کرتا ہے۔
٭مکھن گلے کی خراش اور زخموں کے لئے مفید ہے۔
|